By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اسلام کے عظیم سپہ سالار اور مدبر حکمراں تھے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مضامین > سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اسلام کے عظیم سپہ سالار اور مدبر حکمراں تھے
مضامین

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اسلام کے عظیم سپہ سالار اور مدبر حکمراں تھے

Last updated: جنوری 22, 2025 1:52 شام
mohdshafiquefaizi 7 مہینے ago
SHARE

✍️آصف جمیل امجدی

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اسلام کی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف دین کی خدمت میں بے مثال کردار ادا کیا بلکہ امت کی وحدت اور اسلامی سلطنت کی وسعت میں بھی کلیدی حصہ لیا۔ سیدنا امیر معاویہ کا تعلق قریش کے معزز خاندان بنو امیہ سے تھا اور آپ کے والد ابو سفیان اور والدہ ہندہ بنت عتبہ بھی تاریخ اسلام کے مشہور نام ہیں۔

سیدنا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فتح مکہ سے قبل اسلام قبول کیا اور اس کے بعد اپنے ایمان میں مخلص اور ثابت قدم رہے۔ آپ نے حضور نبی کریم ﷺ کی صحبت میں رہتے ہوئے دین کے اصولوں کو اپنایا اور ان پر عمل کیا۔

سیدنا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو نبی کریم ﷺ کے قریب رہنے کا شرف حاصل تھا۔ ایک موقع پر آپ کو حضور ﷺ کے موئے مبارک کو قینچی سے تراشنے کا موقع ملا. جو آپ کی محبت اور خدمت کا واضح ثبوت ہے۔ آپ کو حضور ﷺ نے اپنے ساتھ سواری پر سوار کیا. جو آپ کے مقام و مرتبے کی نشاندہی کرتا ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

سیدنا امیر معاویہ کاتب وحی

حضور نبی کریم ﷺ نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے ہادی اور مہدی جیسے القاب استعمال کیے. جو ان کی دیانت داری اور قیادت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ مزید برآں آپ کو نبی ﷺ نے اپنا کاتب مقرر کیا. جو آپ کی علمی صلاحیت اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خلافت فاروقی کے دور میں سیدنا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو شام کا گورنر مقرر کیا گیا۔ آپ نے اپنی حکمت عملی سے شام کو نہ صرف ایک مضبوط صوبہ بنایا بلکہ اس علاقے کو اسلامی تہذیب و تمدن کا مرکز بھی بنایا۔

خلافت عثمانی اور علوی کے ادوار میں بھی آپ شام کے گورنر رہے. اس درمیان اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا۔

جب سیدنا امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے سپرد کی. تو آپ امت کے متفقہ خلیفہ یعنی امیر المومنین بنے۔ آپ تقریباً 19/ سال تک اس منصب پر فائز رہے اور اسلامی سلطنت کو ایک نئی وسعت دی۔ آپ کے عہد میں اسلام افریقہ وسط ایشیا اور دیگر دور دراز علاقوں تک پہنچا۔

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا دور حکومت اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ آپ کی حکمت عملی اور انتظامی صلاحیتوں نے امت مسلمہ کو انتشار سے نکال کر ایک وحدت کی شکل دی۔ آپ کے عہد میں کئی ایسی بشارتیں پوری ہوئیں جو نبی کریم ﷺ نے پہلے سے دی تھیں۔ امیر معاویہ کی شخصیت، خدمات دین اور حکومتی تدبر آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

- Advertisement -

آپ کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام میں قیادت کا معیار علم حکمت اور عدل پر مبنی ہے.

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

بھارت میں امت کو لاحق خطرات: آئینہ سامنے رکھ دوں تو پسینہ آجائے

فروغ رضویات میں علامہ ضیاء المصطفے قادری امجدی گھوسوی کا تابندہ کردار

وہ آزادی جو خون سے لکھی گئی

سیدنا علی اور معاویہؓ دونوں حق کے داعی

پروفیسر خواجہ اکرام الدین: اردو زبان کا عالمی سفیر

TAGGED:امیر معاویہسیدنا امیر معاویہکاتب وحیکاتب وحی امیر معاویہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article علم وقت کا زیور ہے اور وقت علم کی تلوار علم وقت کا زیور ہے اور وقت علم کی تلوار
Next Article حسن و معاویہ کی صلح فتنوں کے سدباب کیلئے بہترین مشعل راہ
1 Review
  • - NewsG24Urdu says:

    […] سے امت کو خبردار کرنا اور ان کا تعاقب و سدباب کرنا علماء امت کا فرض منصبی ہے۔ ان فتنوں سے حفاظت کا سب سے کارگر طریقہ […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء
درگاہ کمیٹی نے تعلیمی ادارے اور اسپتال کے قیام کا کیا اعلان
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ڈاکٹر عمار رضوی کی اہم ملاقات
بھارت میں امت کو لاحق خطرات: آئینہ سامنے رکھ دوں تو پسینہ آجائے
فروغ رضویات میں علامہ ضیاء المصطفے قادری امجدی گھوسوی کا تابندہ کردار

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?