By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ایم آئی میموریل انٹر کالج کے طلبہ و طالبات کی شاندار تعلیمی کارکردگی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > ایم آئی میموریل انٹر کالج کے طلبہ و طالبات کی شاندار تعلیمی کارکردگی
تعلیم

ایم آئی میموریل انٹر کالج کے طلبہ و طالبات کی شاندار تعلیمی کارکردگی

Last updated: اپریل 26, 2025 1:48 شام
newsg24urdu 6 مہینے ago
SHARE

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ایم آئی میموریل انٹر کالج، بنوک، رامپور ضلع بارہ بنکی کے ہونہار طلبہ و طالبات نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے اور علاقے کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔

ہائی اسکول (انگلش میڈیم) میں فاطمہ زہرا نے 86.33 فیصد (518/600) نمبرات حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ ہائی اسکول (ہندی میڈیم) میں شائستہ پروین نے 85.33 فیصد (512/600) نمبرات کے ساتھ اپنی ذہانت اور محنت کا لوہا منوایا۔

انٹرمیڈیٹ میں سدرہ بانو نے 78.8 فیصد (394/500) اور محمد حمزہ نے 78.6 فیصد (393/500) نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

طلبہ کی اس تعلیمی کامیابی پر ادارے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر کالج کے مینیجر محمد حلیم انصاری نے کہا ہمارے طلبہ و طالبات نے جس محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کی کامیابی نہ صرف ادارے کی تعلیمی معیار کی عکاس ہے بلکہ یہ والدین کے اعتماد اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ بھی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ ہمارے طلبہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

ایم آئی میموریل انٹر کالج کے پرنسپل منوج کمار نے کہا یہ کامیابی ہمارے تعلیمی ماحول، طلبہ کی مسلسل محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا ثمر ہے۔ ہمارا ادارہ ہمہ وقت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ بھی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔

اساتذہ راکیش کمار اور دیگر عملے نے بھی کامیاب طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کالج انتظامیہ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تعلیمی معیار کو مزید بلندی تک پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، تاکہ طلبہ نہ صرف امتحانات میں کامیابی حاصل کریں بلکہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز

یوگی حکومت ایکشن موڈ میں، مدرسہ نظام تعلیم میں بہتری کی کوششیں تیز

TAGGED:انٹرمیڈیٹ رزلٹسایم آئی میموریل انٹر کالج
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مومن انصار سبھا کا شراکت داری کنونشن لکھنؤ میں منعقد ہوگا
Next Article پسماندہ کنونشن کامیابی سے اختتام پذیر
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

جمعیۃ علماء ہند لوگوں کی امیدوں کا مرکز: امین الحق عبداللہ قاسمی
اجلاس سیرتِ صحابہؓ 29، 30 نومبر کو منعقد ہوگا
اردو ،ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب ہے: عمار رضوی
ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?