سدھارتھ نگر: بھارتی جنتا پارٹی کے اعلی عہدیدار سے لیکر ادنیٰ کارکنان تک سبھی کے دلوں میں کوٹ کوٹ کر نفرت اور فتنہ بھرا ہوا ہے بی جے پی کے لوگ ملک اور ریاست میں فتنے کو برقرار رکھنے کے لۓ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں سب سے زیادہ مسلمانوں کو اس میں ٹارگٹ کیا جاتا ہے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کا معاملہ ہو یا پھریا مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو لیکر فرضی اور بے بنیاد دعوے ہوں، خانقاہوں اور مدرسوں پر الزامات لگائے جانے کے ساتھ ساتھ مساجد کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا کام انجام دیا جاتا ہے فی الحال ملک کے وزیر داخلہ جناب امت شاہ جی نے بابا صاحب کے بارے میںقابل اعتراض ریمارکس کسے ہیں، بابا صاحب امبیڈکر پر اتنی سطحی بات یہ واضح کرتی ہے کہ بی جے پی بابا صاحب امبیڈکر اور آئیں کی کوئی پرواہ نہیں کرتی
پیس پارٹی یہ بات برابر کہتی آرہی ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی دیش کے لوگوں میں نفرت پھیلا کر حکومت میں بنے رہنا چاہتی ہے حبیب الر حمن نعیمی صوبائی جنرل سیکریٹری پیس پارٹی اتر پردیش نے راحت اندوری کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لگے گی تو آئیں گے گھر کئ زد میں
یہاں پر صرف ہمارا مکان تھوڑی ہےانہوں نے کہا کہ پیس پارٹی نے نعرہ دیا ہے کہ ایکتا کا راج چلے گا ہندو مسلم ساتھ چلے گا آج ضرورت ہے نفرت پھیلانے والوں کو سبق سکھانے کی، ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو پچانے کی ورنہ یہ لوگ کسی بھی سماج کو چین وسکون سے رہنے نہیں دیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پیس پارٹی کا ساتھ دو اور نفرتی لوگوں کو ہٹانے کا کام کرو تاکہ دیش پردیش میں امن بھائی چارہ قائم ہو جس سے ہمارا دیش آگے بڑھے۔