بہرائچ (مسعود علی مسعودی) مورخہ 26 دسمبر بروز جمعرات صبح آستانۂ عالیہ حضرت فیروز شھید رحمتہ اللہ علیہ کے پر مظلوم فساد متاثرین اور ضرورت مند مسلمانوں و ائمہ مساجد کو شال سویٹر جیکٹ جرسی ٹوپا وغیرہ تقسیم کیا گیا خصوصیت کے ساتھ مفکر قوم ملت خطیب اسلام حضرت علامہ مولانا نظام احمد صاحب قبلہ چیرمین تحریکِ پیغام انسانیت خادم العلماء والمشائخ اسیر سرکار تاج الشریعہ و خلیفۂ حضور نوری بابا حضرت مولانا محمد حفیظ الرحمٰن رحمانی میاں صاحب قادری برکاتی نوری (خطیب و امام مسجد کنزالایمان مہنگو میاں والی وزیر باغ بہرائچ) صدر برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف یوپی مولانا محمد منصرف صاحب و حافظ ارشاد صاحب مولانا کلیم و حافظ رفیق صاحب و مولانا علی حسن صاحب، درگاہ شریف سے حافظ محمد مسعود صاحب۔ مزید درجنوں مقامی علمائے کرام نے شرکت فرمائی اور سینکڑوں ضرورت مندوں کو سامان تقسیم کیا گیا