By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس کی کامیابی پر حافظ عبد القدوس ہادی کا اظہار تشکر
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس کی کامیابی پر حافظ عبد القدوس ہادی کا اظہار تشکر
مذہبیات

تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس کی کامیابی پر حافظ عبد القدوس ہادی کا اظہار تشکر

Last updated: دسمبر 5, 2024 3:00 شام
mohdshafiquefaizi 11 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے اور یہ عقیدہ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ اس عقیدہ کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اس کا تحفظ مسلمانوں کی ایک عظیم ذمہ داری ہے۔ کسی بھی مسلمان کے لئے یہ تصور کرنا بھی ممکن نہیں کہ نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی اور نبی آ سکتا ہے۔ اس عقیدہ کے تحفظ کے لئے مسلم دنیا میں مختلف ادوار میں تحریکات اور مشن چلائے گئے، جن میں سب سے اہم ”مشن تحفظ ختم نبوت“ ہے۔ ختم نبوت کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کسی بھی انسان کے لئے نبوت کا دعویٰ کرنا گمراہی اور کفر ہے۔ قرآن مجید میں بھی یہ حقیقت صاف اور واضح طور پر بیان کی گئی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں۔ مشن تحفظ ختم نبوت کی بنیاد 1974ء میں رکھی گئی، جب پاکستان میں ایک گروہ”قادیانی“ نے نبوت کا دعویٰ کیا اور اپنے آپ کو نبی قرار دیا۔ اس دعویٰ نے پاکستان کے مسلمانوں میں شدید ردعمل پیدا کیا۔ مسلمانوں کا ایمان تھا کہ کوئی بھی فرد ختم نبوت کے عقیدہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت اقدامات کئے جانے چاہیے۔ مشن تحفظ ختم نبوت کا مقصد مسلمانوں کے ایمان کو پختہ کرنا اور ختم نبوت کے عقیدہ کو محفوظ کرنا تھا۔ اس مشن کے تحت مختلف اقدامات کئے گئے جن میں عوامی آگاہی مہم، قانونی اقدامات اور دینی تعلیمات کا فروغ شامل ہیں۔مذکورہ خیال قاضیئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبد القدو س ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و صدر مجلس تحفظ ختم نبوتؐکانپور نے گزشتہ ۳/ دسمبر کو منعقدہ تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس کی کامیابی کے موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس کانفرنس کی کامیابی کیلئے تمام ائمہ مساجد، علماء کرام، مفتیان عظام، حفاظ کرام اور اراکین، محبین، مخلصین اور شہر کانپور کے ذمہ داران و دانشوران کو مبارک باد پیش کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی انشاء اللہ فرقہ باطلہ سے عوام الناس میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے رہیں گے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

عظمتِ حسنؓ و معاویہؓ کانفرنس کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کی نشست کا انعقاد

محفل میلاد النبی کا انعقاد، رحمت للعالمین شخصیت کے کتبے پیش کیے گئے

نبی کریم نے ہمیشہ قرآن اور اپنی سنت کو اصل معیار قرار دیا: مفتی عمر فاروق

حیات میر عبدالواحد بلگرامی ایک جائزہ

نبی کریم ﷺ نے دنیا کو مساوات کا عملی تصور عطا کیارحمت

TAGGED:اسلاماسلامی تعلیماتدینی معلومات
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مفتی محمد حنیف برکاتی ایوارڈ سے سرفراز
Next Article بابری مسجد کی تاریخ بابری مسجد کی تاریخ خود کو دوہرائے گی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?