By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کریں: مولانا ابوبکر ہادی قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > ترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کریں: مولانا ابوبکر ہادی قاسمی
مذہبیات

ترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کریں: مولانا ابوبکر ہادی قاسمی

Last updated: فروری 17, 2025 4:26 شام
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
SHARE


کانپور: (محمد عثمان قریشی) رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے ایک اہم روحانی موقع ہوتا ہے، جو اللہ کے قریب ہونے، گناہوں کی معافی حاصل کرنے اور اپنی روحانی و اخلاقی صفائی کے لئے ایک خاص مہینہ ہے۔ رمضان کے آغاز سے قبل صحیح تیاری کرنا ضروری ہے تاکہ اس مبارک مہینے سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ رمضان کا مہینہ اللہ کی رضا کے لئے روزے رکھنے، عبادت کرنے اور نیک عمل کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے کی تیاری کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ دل میں اللہ کی رضا کی نیت کر کے اس مہینے کی عبادات کو شروع کیا جائے۔ رمضان سے پہلے اپنے گناہوں کی توبہ کرنا اور اللہ سے معافی مانگنا ضروری ہے۔ رمضان کا مہینہ گناہوں کی معافی اور اللہ کی رحمت کا مہینہ ہے، اس لئے اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے اللہ سے معافی کی دعا کریں۔ رمضان کے مہینے میں عبادات اور نفل نمازوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اس سے پہلے نمازوں کی پابندی کرنے کی عادت ڈالیں تاکہ رمضان میں نفل نمازوں اور تراویح میں زیادہ اہتمام کر سکیں۔ رمضان میں قرآن کی تلاوت کے خاص اہتمام کے ساتھ ترجمہ و تفسیر کا اہتمام کیا جائے، اس لیے رمضان سے قبل قرآن مجید کا مطالعہ شروع کر دینا چاہیے تاکہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کی جا سکے۔ترجمہ و تفسیر کے قرآن مجید کی تلاوت کریں تاکہ اس کی صحیح معنی سمجھ سکیں اور اس پر عمل کرنے میں آسانی ہو۔

اگر کسی کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن کی تلاوت کی ترتیب یا تجوید میں مشکل ہو، تو رمضان کے آغاز سے پہلے اس پر محنت کریں تاکہ رمضان میں خوبصورتی سے قرآن کی تلاوت کر سکیں۔ رمضان میں روزے رکھنے کے لئے جسمانی طور پر تیاری ضروری ہے۔ اس لئے رمضان سے قبل صحت کا خیال رکھنا، مناسب غذا کا استعمال کرنا اور جسم کو طاقت دینے والی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔ سحری کا کھانا رمضان کے روزے کے لئے بہت اہم ہے، اس لئے سحری میں ایسی غذائیں کھائیں جو توانائی فراہم کریں اور پیاس کم لگے۔ مذکورہ خطاب مولانا ابوبکر ہادی قاسمی نے کی۔

انہوں مستقبل قریب میں ہمارے درمیان آنے والے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر مزید کہا کہ رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے کا مقصد صبر، تحمل اور روحانی صفائی ہے۔ رمضان سے پہلے اپنے ذہن اور دل کو تیار کریں تاکہ روزے کی حالت میں جسمانی بھوک اور پیاس کے باوجود صبر کر سکیں۔ رمضان میں صدقہ و خیرات دینے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس لئے رمضان سے پہلے اپنے مال کا حساب کتاب کر لیں اور عہد کریں کہ آپ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقہ دیں گے۔

رمضان میں زکات دینے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس لئے رمضان سے پہلے اپنے مال کا حساب کریں اور زکات کے لیے رقم محفوظ کر لیں تاکہ آپ رمضان میں اس فریضہ کو پورا کر سکیں۔ رمضان کی تیاری صرف انفرادی نہیں بلکہ خاندان کی سطح پر بھی ہونی چاہیے۔ اپنے گھر والوں کو رمضان کی اہمیت اور عبادات کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ پورا خاندان اس مہینے میں عبادات اور نیک عملوں کی طرف راغب ہو۔ رمضان میں افطاری کا اہتمام کرنا ضروری ہے۔ افطار کے لئے ایسی غذائیں تیار کریں جو صحت کے لئے فائدہ مند ہوں اور روزے کو مکمل کرنے میں مدد دیں۔ رمضان میں اللہ سے دعائیں کرنا بہت اہم ہے۔ رمضان کے آغاز سے قبل اپنے دل کی دعائیں اور حاجات اللہ کے سامنے رکھیں اور دعا کریں کہ اللہ آپ کی عبادات کو قبول کرے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

رمضان میں عبادات کی طرف رغبت پیدا کریں اور اس مہینے کو اپنی روحانیت کو بڑھانے کا موقع سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھائیں۔رمضان کی تیاری صرف جسمانی یا غذائی نہیں بلکہ روحانی اور ذہنی تیاری بھی ضروری ہے۔ اللہ کی رضا، عبادات کی پابندی، قرآن کی تلاوت، صدقہ و خیرات اور معافی کے جذبے کے ساتھ رمضان کی آمد کا استقبال کریں اور اس مہینے کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ واضح ہو کہ خطابات کے بعد مکتب میں تعلیمی سیشن کے مکمل ہونے پربہتر نمبر و مقام حاصل کرنے والے طلباء کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مولانا فہیم احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت الحاج محمد رئیس و الحاج محمد عادل نے کی۔ تقریب کی نظامت حافظ و قاری محمد راشد اشاعتی نے کی۔ اس موقع پر محمد ندیم، نوید الحق، محمد شعیب اشاعتی وغیرہ موجود تھے۔ تقریب نگراں حافظ و قاری محمد شعیب صاحب نے تقریب میں شریک سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:تراویحترجمہترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوترمضانقرآننوافل
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article تعلیم یافتہ عورت ہی صالح معاشرہ کی بنیادہے تعلیم یافتہ عورت ہی صالح معاشرہ کی بنیاد ہے: محترمہ نجمہ قادری
Next Article مدرسہ حمیدیہ کے 15 بچوں نے حافظ قرآن کا خطاب حاصل کیا مدرسہ حمیدیہ کے 15 بچوں نے حافظ قرآن کا خطاب حاصل کیا
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?