By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں: ڈاکٹر ریاض الدین
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں: ڈاکٹر ریاض الدین
تعلیم

تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں: ڈاکٹر ریاض الدین

Last updated: مارچ 22, 2025 4:20 شام
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

مدرسہ عالیہ فرقانیہ میں اب انگلش میڈیم کی سہولت بھی دستیاب: احمد سعید حرف

غریب اور یتیم طلبہ کو کتابیں فراہم کرانا میری ذمہ داری: عاقل راجہ

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) تعلیم اور تہذیب کا تعلق ایسے ہے جیسے جسم اور روح۔ اگر انسان کے پاس تعلیم نہیں ہے تو اس کے پاس تہذیب بھی نہیں ہو سکتی۔

مشمولات
مدرسہ عالیہ فرقانیہ میں اب انگلش میڈیم کی سہولت بھی دستیاب: احمد سعید حرفغریب اور یتیم طلبہ کو کتابیں فراہم کرانا میری ذمہ داری: عاقل راجہتعلیم کو عام کرنے کی ضرورت:

مذکورہ خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ریاض الدین، منیجنگ ڈائریکٹر فاطمہ ہاسپٹل، فتح پور نے مدرسہ عالیہ فرقانیہ کے رزلٹ کارڈ تقسیم پروگرام میں کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اس لیے تمام طلبہ کو محنت اور لگن سے پڑھنا چاہیے۔

تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت:

پروگرام کی صدارت کر رہے مدرسہ کے صدر، محمد عاقل راجہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، ہر فرد کو کوشش کرنی چاہیے کہ محلے کے بچوں کو مدرسہ یا اسکول میں داخل کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا، مدرسہ عالیہ فرقانیہ کے غریب اور یتیم بچوں کو کتابیں فراہم کرانا میری ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

پروگرام کے سرپرست ایڈووکیٹ محمد اسلم نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو طلبہ محنت سے تعلیم حاصل کرتے ہیں، ان کی کامیابی یقینی ہوتی ہے۔

مدرسہ کے منیجر ایڈووکیٹ احمد سعید حرف نے بتایا کہ اب تک مدرسہ عالیہ فرقانیہ میں بچے اردو اور ہندی میڈیم میں پڑھتے تھے، لیکن اب انگلش میڈیم کی سہولت بھی دستیاب کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے بہتر اساتذہ، جدید کلاس رومز، اور کھیلوں کے سامان سمیت کئی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پروگرام کی نظامت پرنسپل علی اشہد نے کی، جبکہ اس کا آغاز مدرسہ کے استاد حافظ محمد وقار کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔

مدرسہ عالیہ فرقانیہ میں اپنے اپنے درجات میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ریاض الدین، صدرِ پروگرام محمد عاقل راجہ، اور سرپرستِ پروگرام ایڈووکیٹ محمد اسلم نے میڈلز سے نوازا۔

اس موقع پر اساتذہ مسکان خان، مہک خان، محمد جنید، معراج احمد سمیت متعدد طلبہ بھی موجود رہے۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں مدارس اسلامیہ

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

مولانا محمدارشد قاسمی کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

TAGGED:ایجوکیشنتعلیمعلم حاصل کرنا
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article جہنم کے ملے ثبوت، امریکی خلائی ایجنسی ناسا میں مچا کہرام جہنم کے ملے ثبوت، امریکی خلائی ایجنسی ناسا میں مچا کہرام
Next Article میت کے نماز اور روزہ کے کفارے کا حکم
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?