By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو
سیاست

تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو

Last updated: مئی 29, 2025 1:04 شام
newsg24urdu 10 مہینے ago
SHARE

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)بلاک سرولی غوثپور کے خردمئو میں آج ایک اہم سیاسی و سماجی ملاقات اس وقت دیکھنے کو ملی جب بارہ بنکی کے رکنِ پارلیمان تنوج پُنیا نے کانگریس سوشیل میڈیا بلاک سرولی غوثپور کے سکریٹری محمد اویس انصاری کی رہائش گاہ پر خصوصی آمد کی۔ اس پُروقار نشست میں علاقائی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

اس موقع پر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں بلاک پرمُکھ رینو ورما، ضلع سوشیل میڈیا صدر محمد ذیشان، بلاک صدر امِت کمار تریویدی، ضلع جنرل سیکریٹری سوشیل میڈیا عون میاں، بزرگ کانگریسی رہنما بیچن لال دیکشت، شیو کمار ورما، محمد عرفان، مرلی راوت، سُدھانشو ورما، بی ڈی سی پرمود کمار(ننھا راوت )اور دیگر معزز کارکنان شامل تھے۔

نشست کے دوران علاقے میں بجلی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ زیرِ بحث آیا، خصوصاً کمزور 25 کے وی اے ٹرانسفارمر کی جگہ 100 کے وی اے ٹرانسفارمر کی فوری تنصیب کا اعلان کیا گیا۔ اس فیصلے پر مقامی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تنوج پُنیا کا شکریہ ادا کیا۔

چائے کی سادہ مگر پُرخلوص نشست میں سیاسی نظریات، تنظیمی یکجہتی اور ترقیاتی منصوبوں پر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔ تنوج پُنیا نے محمد اویس انصاری کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا اویس انصاری جیسے کارکن پارٹی کی بنیاد کو مضبوط بناتے ہیں، ان کی محنت اور عوامی وابستگی قابلِ ستائش ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس موقع پر اویس انصاری نے بھی کہا میرے غریب خانے پر ایم پی صاحب کی آمد میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ ملاقات عوامی مسائل کے حل اور تنظیمی استحکام کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔

یہ ملاقات نہ صرف تنظیمی ہم آہنگی کی مظہر بنی بلکہ یہ ثابت کیا کہ کانگریس پارٹی زمینی سطح پر عوام کے ساتھ مضبوط تعلق رکھتی ہے۔

یہ نشست عوامی خدمت، اتحاد، اور علاقائی ترقی کی ایک مثال کے طور پر طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ووٹوں کی لاش

مجاہدِ آزادی جگن بابو کے مجسمے کی بے توقیری پر تشویش

راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس

آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے

اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کو خط

TAGGED:اویس انصاریترقیتنوج پُنیاعوامی مسائل
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز
Next Article گرمی کی شدت: فطرت کا بپھرا ہوا انتباہ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں
ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی
رباعی اختصار اور اوزان کی پابندی کے ساتھ فنی و فکری صلاحیتوں کی متقاضی ہے: پرووفیسر خواجہ محمد اکرام الدین
عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا قومی یکجہتی کا پیغام
ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف کی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?