کانپور (محمد عثمان قریشی) آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام جامعہ اشرف المدارس، گدیانہ میں آج شجرکاری مہم کے تحت غازی اسلام حضرت علامہ مولانا الحاج محمد ہاشم اشرفی قومی صدر آل انڈیا غریب نواز کونسل و امام عیدگاہ گد یانہ کی قیادت میں پھلدار اور سایہ دار درخت لگائے گئے۔
اس موقع پر مولانا اشرفی صاحب نے کہا کہ شجرکاری اسلام کی نظر میں نہایت اہم عمل ہے درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے، جس کا ثواب نہ صرف لگانے والے کو ملتا ہے بلکہ اس کے سائے اور پھل سے ہر شخص مستفید ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا صرف ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ اگر ہر شخص ایک درخت لگا دے تو ہمارا ملک سرسبز و شاداب بن سکتا ہے۔”
شجر کاری مہم کے دوران جناب عدنان رافع سجادہ نشین آستانہ حضرت مخدوم شاہ اعلی جاج مؤ شریف اورجناب ارشاد عالم صدر و سرپرست درگاہ کمیٹی جاج مؤ نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے اور یہ عہد کیا کہ ہم سب مل کر ان پودوں کی نگہداشت کریں گے تاکہ یہ تناور درخت بن کر آنے والی نسلوں کو سایہ، آکسیجن اور سرسبزی عطا کریں۔
اس موقع پر بطور خاص حاجی رسول بخش،حافظ منہاج الدین قادری،حافظ محمد ارشد اشرفی،حاجی حیدر علی ،محمد حسن شبلی اشرفی،حافظ مسعود اشرفی،حافظ مشتاق اشرفی سمیت جامعہ کے اساتذہ و طلبہ موجود رہے