By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جمعیۃ علماء بارہ بنکی کا انتخابی اجلاس
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > جمعیۃ علماء بارہ بنکی کا انتخابی اجلاس
آج کل

جمعیۃ علماء بارہ بنکی کا انتخابی اجلاس

Last updated: ستمبر 17, 2025 1:10 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

علماء کی خدمات تاریخِ ہند کا روشن باب: قاری عبدالمعید

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ہندوستان کی تاریخ علماء کرام کے تذکرہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ آزادی کی تحریک ہو یا قومی و ملی قیادت، مصیبت و آفات کے ایام ہوں یا خدمتِ خلق کے مواقع، علماء نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جمعیت علماء نے انگریزی سامراج کے خلاف قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے دینی و دنیاوی تقاضوں کو پورا کرنے اور رہنمائی فراہم کرنے میں کبھی پیچھے قدم نہیں ہٹایا۔ معاشرتی سطح پر قومی ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا قائم کرنے اور قدرتی آفات میں ریلیف ورک کا فریضہ انجام دینا بھی جمعیت علماء کی تاریخ کا روشن باب ہے۔

یہ خیالات جمعیت علماء وسط مشرقی اترپردیش کے ناظم تنظیم اور نگرانِ انتخاب قاری عبدالمعید چودھری نے مسجد سیدنا ابوبکر صدیق، جامعہ دارالرشاد بنکی میں منعقدہ جمعیت علماء ضلع بارہ بنکی کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سب سے اہم کام نئی نسل کے ایمان کا تحفظ ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی نے گھر گھر دین پہنچانے کے لیے مکاتب کا جال بچھانے اور معاشرے کو جوا، سٹہ، شراب نوشی اور دیگر نشہ آور برائیوں سے پاک کرنے کی تحریک شروع کی ہے۔

اجلاس کی صدارت جامعہ دارالرشاد بنکی کے مہتمم مولانا سید عبدالحمید قاسمی نے کی۔ اجلاس کا آغاز قاری محمد شیث کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد متعلم جامعہ ابو ہریرہ نے نعت شریف اور حافظ محمد عارف و حافظ نیازالدین نے ترانہ جمعیت پیش کیا۔

جمعیت علماء اصلاحِ معاشرہ کمیٹی کے کنوینر مولانا سید محمد اظہر قاسمی نے کہا کہ جمعیت گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصہ سے ملک میں محبت، ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ یہ جماعت بلا تفریق مذہب و ملت رفاہی اور امدادی سرگرمیوں کو انجام دیتی رہی ہے اور تقسیم ہند کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مسلمانوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کیا تھا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

جنرل سیکریٹری مولانا محمد جمال قاسمی نے گزشتہ تین برسوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ جماعتی سطح پر کاموں میں باہمی رفاقت اور احساسِ جواب دہی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اسی اصول کے تحت جمعیت علماء اپنے کارکنان کے مابین ذمہ داریاں تقسیم کرتی ہے تاکہ گاؤں اور محلوں کی سطح تک افراد تیار ہو سکیں اور رفاہی و دینی کاموں کو بخوبی انجام دیا جا سکے۔

انتخابی عمل کے دوران متفقہ طور پر قاری محمد اللہ صدیقی کو پانچویں مرتبہ صدر منتخب کیا گیا۔ نائب صدر اول کی ذمہ داری مولانا سید عبدالحمید قاسمی اور نائب صدر دوم کی ذمہ داری مولانا محمد فیاض قاسمی حیدرگڑھ کو سونپی گئی۔ ناظم عمومی کے لیے دوبارہ مولانا محمد جمال قاسمی منتخب ہوئے۔ اسی طرح مولانا سید محمد اظہر قاسمی سیکریٹری اول، حافظ احمد اللہ صدیقی سیکریٹری دوم، مولانا عبدالرفیع قاسمی معاون سیکریٹری، مولانا زید ندوی خازن، ایڈوکیٹ احمد سعید فتح پوری قانونی مشیر اور قاری نجم الحسن انصاری میڈیا انچارج منتخب ہوئے۔

اجلاس میں مولانا طارق، مولانا فیضان ندوی، مولانا اصغر مدینی، مولانا رفیق قاسمی، حافظ نظام الدین خدائے پور، حافظ محمد نسیم، ماسٹر محمد اکرم، مولانا غیاث الدین قاسمی، مولانا مشتاق، حافظ محمد یوسف، مولانا نور محمد قاسمی، مولانا احتشام ندوی، قاری حامد اللہ صدیقی، محمد اسلم صدیقی، حاجی افضال الرحمن انصاری، حاجی عطاء الرحمن انصاری، مولانا محبوب الٰہی سترکھ، قاری محمد مدثر دریابادی، سراج احمد، قاری محمد وسیم، مولانا افتخار قاسمی، قاری محمد احمد، قاری محمد شعیب، قاری ابو بکر، ماسٹر عاصم، مولانا مسعود قاسمی، مولانا مرغوب اظہر قاسمی، حمید اللہ صدیقی اور دیگر معززین شریک ہوئے۔ اجلاس کا اختتام مولانا سید عبدالحمید قاسمی کی دعا پر ہوا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:انتخابی عملجمعیۃ علماءجمعیۃ علماء بارہ بنکیجمعیۃ علماء ہند
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article تعلیمی ویبنار: لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا تعلیمی ویبنار: لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
Next Article بزم عزیز بارہ بنکی کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?