By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جن بھون میں اردو کی نمائندگی یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > جن بھون میں اردو کی نمائندگی یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر عمار رضوی
Blog

جن بھون میں اردو کی نمائندگی یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: مارچ 6, 2026 9:40 صبح
asansari 18 گھنٹے ago
SHARE
Highlights

    آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کا گورنر کو خط

    لکھنؤ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری): اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی (اے آئی ایم ایف ڈی) کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جن بھون میں اردو زبان کی شمولیت کی مؤدبانہ اپیل کی ہے۔
    ڈاکٹر رضوی نے اپنے خط میں کہا کہ ہولی محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا تہوار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ خوشیوں بھرا موقع گورنر اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صحت، مسرت اور کامیابیوں کا ذریعہ بنے۔
    انہوں نے یاد دلایا کہ گورنر کے دورِ کار میں راج بھون کو عوامی شناخت دیتے ہوئے ’’جن بھون‘‘ قرار دیا جانا ایک مثبت اور قابلِ ستائش قدم تھا، تاہم اس نام میں اردو زبان کی شمولیت نہ ہونا لسانی ہم آہنگی کے تناظر میں قابلِ توجہ امر ہے۔
    ڈاکٹر عمار رضوی نے لکھنؤ کی تاریخی و ادبی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر صدیوں سے اردو زبان و ادب کا مرکز رہا ہے اور اس کی گنگا جمنی تہذیب عالمی سطح پر منفرد مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے منشی نول کشور، میر تقی میر، میر انیس، مجاز لکھنوی، جاں نثار اختر، کیفی اعظمی، پنڈت برج نارائن چکبست اور امرت لال نگر جیسی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اہلِ قلم نے لکھنؤ کی ادبی شناخت کو عالمی افق تک پہنچایا۔
    انہوں نے مؤدبانہ اپیل کی کہ جن بھون میں جہاں ہندی زبان میں ’’جن بھون‘‘ درج ہے، وہاں اردو زبان میں بھی اس نام کو تحریر کروایا جائے تاکہ ریاست کی مشترکہ تہذیب اور لسانی وراثت کی مکمل نمائندگی ہو سکے۔
    ڈاکٹر رضوی نے امید ظاہر کی کہ گورنر اس معاملے پر مثبت غور فرمائیں گی اور اردو زبان کو سرکاری مقامات پر اس کا جائز مقام دلانے کے لیے مناسب اقدامات کریں گی۔یہ اطلاع آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنای کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوس ناک:ڈاکٹر عمار رضوی

    ہولی ایک دوسرے کو گلے لگانے اور اختلافات کو دور کرنے کا تہوار ہے

    تعلیم کے ذریعے ہی ہم اپنی ثقافت اور تہذیب کا علم حاصل کرتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید

    یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کو ملی عالمی شناخت: ڈاکٹر عمار رضوی

    رمضان المبارک اصلاحِ نفس اور خدمتِ انسانیت کا بابرکت مہینہ: ذکی طارق

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنای کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوس ناک:ڈاکٹر عمار رضوی
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    جن بھون میں اردو کی نمائندگی یقینی بنائی جائے: ڈاکٹر عمار رضوی
    رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنای کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوس ناک:ڈاکٹر عمار رضوی
    ہولی ایک دوسرے کو گلے لگانے اور اختلافات کو دور کرنے کا تہوار ہے
    تعلیم کے ذریعے ہی ہم اپنی ثقافت اور تہذیب کا علم حاصل کرتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید
    یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کو ملی عالمی شناخت: ڈاکٹر عمار رضوی

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?