By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: رمضان المبارک اصلاحِ نفس اور خدمتِ انسانیت کا بابرکت مہینہ: ذکی طارق
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > رمضان المبارک اصلاحِ نفس اور خدمتِ انسانیت کا بابرکت مہینہ: ذکی طارق
Blog

رمضان المبارک اصلاحِ نفس اور خدمتِ انسانیت کا بابرکت مہینہ: ذکی طارق

Last updated: فروری 20, 2026 8:51 صبح
asansari 4 مہینے ago
SHARE
Highlights

    بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری):مقدس ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر معروف شاعر، ادیب اور مدیرِ ہفت روزہ "صدائے بسمل” ذکی طارق بارہ بنکوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک انسان کی روحانی تربیت، اخلاقی اصلاح اور سماجی بیداری کا مہینہ ہے، جو انسان کو صبر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا عملی درس دیتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس پر قابو پانے، دوسروں کے درد کو محسوس کرنے اور معاشرے میں محبت و ہمدردی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔ رمضان ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں سادگی، دیانت داری اور برداشت کو فروغ دیں اور باہمی اختلافات کو ختم کرکے بھائی چارے کی فضا قائم کریں۔
    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس بابرکت مہینے میں غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مند افراد کی دل کھول کر مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ، صدقات اور خیرات کا اصل مقصد معاشرے میں معاشی توازن قائم کرنا اور محروم طبقات کو سہارا دینا ہے، اس لیے رمضان کو صرف رسمی عبادات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے عملی انسان دوستی کا مہینہ بنایا جائے۔
    انہوں نے نوجوان نسل کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنی توانائیوں کو مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں، سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں اور معاشرے میں امن، رواداری اور اخلاقی اقدار کے فروغ کا ذریعہ بنیں۔
    اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں سے ملک و قوم کو مالامال فرمائے، سماج میں اتحاد و یگانگت کو مضبوط کرے اور ہم سب کو رمضان المبارک کے حقیقی پیغام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب

    ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہا

    ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی

    پرتیک یادو کی تیرہویں رسم میں ڈاکٹر عمار رضوی کی شرکت

    مسولی میں جلد قائم ہوگا پالی ٹیکنک، تکنیکی تعلیم کے فروغ میں اہم پیش رفت: ڈاکٹر عمار رضوی

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article جنت چاہتے ہو تو والدین کی خدمت کرو: مولانا سلمان مظاہری
    Next Article یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کو ملی عالمی شناخت: ڈاکٹر عمار رضوی
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب
    ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہا
    ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی
    بشیر بدر لفظوں میں دھڑکتا ایک عہد
    پرتیک یادو کی تیرہویں رسم میں ڈاکٹر عمار رضوی کی شرکت

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?