اٹئی رامپور: (محمد قمر انجم فیضی) دارالعلوم اہلسنت انصارالعلوم دھسوا اٹئی رامپور ضلع بلرام پور میں حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ادارہ اپنے مابین مدارس و جامعات میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم وتربیت نیز تعمیری اعتبار سے ممتاز مقام رکھتا ہے جہاں پر بچوں کو دینی و مذہبی علوم وفنون کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے بھی مزین کیا جاتا ہے
عمدہ اور با صلاحیت و محنتی مدرسین بہت ہی خوش اسلوبی و مشقت سے طالبان علوم نبویہ کو زیور علم سے آراستہ و پیراستہ کرتے ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں دو طلباء نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادتیں برکتیں حاصل کی ہیں یہ واقعی آب زر سے لکھے جانے کے لائق اور قابل تحسین و لائق تلقید عمل ہے۔
مولانا غلام جیلانی فیضی پرنسپل دارالعلوم اہلسنت انصارالعلوم دھسوا اٹئی رامپور ضلع بلرام پور نے حافظ قرآن کی فضیلت و اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کو جو والدین قرآن مجید پڑھاتے اور حفظ کراتے ہیں ان کے لئے خوش خبری ہے کہ قیامت کے دن حفاظ قرآن کے والدین نور کا ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی کی طرح ہوگی ۔ اور اس کو دو جوڑے ایسے پہنائیں جائیں گے کہ پوری دنیا بھی ان کی قیمت نہیں بن سکتی وہ پوچھیں گے کہ یہ ہمیں کس چیز کے بدلے پہنائے جا رہے ہیں؟ (ہمارا تو کوئی عمل ایسا اونچا نہ تھا) تو انہیں بتایا جائے گا کہ یہ تمہارے بچے کے قرآن مجید پڑھنے اور حفظ کرنے کا انعام ہے ۔
اسی کے تحت مورخہ 15 فروری بروز سنیچر 2025 کو قاری محمد ظہیرالقادری صدر شعبہ حفظ و قرات دارالعلوم اہلسنت انصارالعلوم دھسوا اٹئی رامپور ضلع بلرام پور کے درسگاہ کے دو طلباء
- محمد محفوظ عالم ابن ریاض احمد چودھری(عمر بارہ سال) مقام لونیا ڈیہہ پوسٹ بڑھنی چافہ ضلع سدھارتھ نگر،
- محمد طاہر رضا ابن شاکر رضا چودھری(عمر بارہ سال) مقام ایلرا نوڈیہوا پوسٹ دولت آباد ضلع بلرام پور یوپی
ان دونوں طلباء نے تقریباً ڈیڑھ سال میں حفظ قرآن کی تکمیل کا شرف حاصل کیا ۔اس موقع پر دونوں طلباء کی گل پوشی کرکے ان کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی۔
پروگرام میں مولانا اصغر علی جامعی، مفتی طاہر حسین فیضی، مولانا غلام احمد رضا مصباحی، مولانا غلام وارث علیمی، مولانا شریف الحسن، مولانا غلام حسین تنویری، مولانا غلام عبدالقادر یارعلوی، مولانا محمد ارشد علیمی علیگ، مولانا سراج الدین قادری سمیت دیگر علماء اور طلباء نیز مسلمانان اہلسنّت موجود تھے ۔
آخر میں صلوۃ وسلام اور الحاج غلام جیلانی فیضی نے بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا فرمائی۔
[…] حافظ قرآن کو مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بطور تحفہ سائیکلیں دی […]