By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور
تعلیم

سمر کیمپ: ایمان و اخلاق اور اسلامی آداب کی ہمہ جہت تربیت پر زور

Last updated: مئی 12, 2025 1:54 شام
newsg24urdu 5 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) موجودہ زمانے میں جب کہ سائنسی ترقی اور عصری تعلیم کی دوڑ میں بچے دینی شعور، اخلاقی تربیت، اور روحانی اقدار سے دور ہوتے جا رہے ہیں، ایسے ماحول میں اسکولی طلبہ کو مسجد و مدرسہ سے جوڑنا وقت کی ایک اہم دینی و تعلیمی ضرورت بن چکی ہے۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، جامع مسجد اشرف آباد، جاجمؤ کانپور کی علمی و فکری شاخ متین الحق اکیڈمی کے زیر اہتمام پانچویں جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک کے اسکولی بچوں کے لیے ایک ہمہ گیر تین روزہ دینی سمر کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 30، 31 مئی اور یکم جون 2025 (جمعہ، سنیچر، اتوار) کو جامع مسجد اشرف آباد کے پاکیزہ اور دینی ماحول میں منعقد ہوگا

اس کی اطلاع دیتے ہوئے جامعہ کے ناظم مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے بتلایا کہ اس کیمپ میں شریک طلبہ کو تین دن مسجد و مدرسہ کے نظم و ضبط کے ساتھ رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت دینی بنیادوں پر کی جائے گی۔ ان سیشنز میں عقائد (ایمانیات)، عبادات، طہارت و نماز کے مسائل، معاملات و معاشرت، والدین اور اہل خانہ کے حقوق، سیرت نبوی کے منتخب واقعات، اخلاقی اصول، اور ایک اچھا انسان اور باعمل مسلمان بننے کے بنیادی گر سکھائے جائیں گے۔ تدریس کا انداز انٹرایکٹو اور دلچسپ ہوگا، تاکہ بچے دین کو محبت اور فہم کے ساتھ سیکھیں۔

کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ بچوں کو دینی ماحول سے روشناس کرانا، ان کے اندر اخلاقی بصیرت پیدا کرنا، اور انہیں سماج و ملت کے لیے مفید فرد بنانے کی عملی بنیاد رکھنا ہے۔ ہر دن کا آغاز قرآن کی تلاوت، اذکار اور تربیتی گفتگو سے ہوگا، اور اختتام ہلکے پھلکے دینی مسابقات، سوال و جواب اور اخلاقی کہانیوں پر ہوگا۔ اس دوران طلبہ کے معمولات کی نگرانی اور ان کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے تربیت یافتہ اساتذہ اور معاونین کی ٹیم ہمہ وقت موجود رہے گی۔

سہ روزہ کیمپ کے کنوینر مولانا حذیفہ قاسمی نے بتلایا کہ کیمپ کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور نشستیں محدود ہیں۔ والدین، سرپرست حضرات، اور تعلیمی فکر رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ وہ 6386850526, 9696314272, 8953015514 نمبرات پر اپنے بچوں کا بر وقت اندراج کرائیں اور نئی نسل کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کے اس مبارک سفر کا حصہ بنیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

واضح رہے کہ متین الحق اکیڈمی کی جانب سے اس سے قبل گزشتہ سال کا دو روزہ سمر کیمپ اور جنوری ۲۰۲۵ میں تین روزہ ونٹر کیمپ بھی نہایت کامیابی سے منعقد ہوچکے ہیں، جنہیں والدین، تعلیم یافتہ طبقے اور سماجی حلقوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ انہی کامیاب تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار کے سمر کیمپ کو مزید بہتر، بامقصد اور مؤثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز

یوگی حکومت ایکشن موڈ میں، مدرسہ نظام تعلیم میں بہتری کی کوششیں تیز

TAGGED:اخلاقاسلامی آدابایمانسمر کیمپ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اردو اور ہندی نے معاشرے کو جوڑنے کا کام کیا ہے: ڈاکٹر عمار رضوی
Next Article اتراکھنڈ: یکساں سول کوڈ یا ہندوتوا ایجنڈا؟  اتراکھنڈ: یکساں سول کوڈ یا ہندوتوا ایجنڈا؟ 
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی
جمعیۃ علماء کی ووٹر بیداری مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?