By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سیدنا حسن کی ہاتھ پر بیعت تفرقہ بازوں کو منھ توڑ جواب دیا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > سیدنا حسن کی ہاتھ پر بیعت تفرقہ بازوں کو منھ توڑ جواب دیا
Blog

سیدنا حسن کی ہاتھ پر بیعت تفرقہ بازوں کو منھ توڑ جواب دیا

Last updated: جنوری 23, 2025 12:27 شام
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
سیدنا حسن
سیدنا حسن کی ہاتھ پر بیعت تفرقہ بازوں کو منھ توڑ جواب دیا
SHARE

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں منعقد جلسے سے مولانا اکرم جامعی کا خطاب، طلباء نے تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا


کانپور
(محمد عثمان قریشی) کل ہند سنی علماء و مشائخ بورڈ و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام منائے جارہے یومِ حسن و معاویہؓ کے موقع پر جامعہ محمودیہ اشرف العلوم اشرف آباد جاجمؤ میں ناظم جامعہ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی زیر نگرانی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جامعہ کے موقر استاذ مولانا محمد اکرم جامعی نے خصوصی خطاب فرمایا، جس میں صحابہ کرام اور اہلِ بیت عظام کے مقام و مرتبہ، ان کے باہمی محبت و احترام، اور سیدنا حضرت حسن و امیر معاویہ رضی اللہ عنہما کے مابین ہونے والی عظیم صلح کو اجاگر کیا گیا۔
مولانا محمد اکرم جامعی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحابہ کرام وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے براہِ راست نبی کریم ﷺ کی صحبت پائی اور دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں اپنی جان و مال کی قربانیاں دیں۔ آپ نے حدیثِ نبوی ﷺ (میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں،

جس کی بھی پیروی کرو گے، ہدایت پاؤ گے) کا حوالہ دے کر ان کی فضیلت کو واضح کیا۔اہلِ بیت کے مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ اہلِ بیت اطہار سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ﷺ نے بارہا اپنی اہلِ بیت کی محبت کو اپنی امت پر لازم قرار دیا۔ آپ نے حدیثِ نبوی ﷺ (یا اللہ! میں ان سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان سے محبت فرما) کو ذکر کر کے صحابہ و اہلِ بیت کی باہمی محبت اور احترام کا ذکر کیا۔
مولانا محمد اکرم جامعی نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی شخصیت کو تفصیل سے بیان کیا۔ آپ نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو نبی کریم ﷺ کے پیارے نواسے، جنتی نوجوانوں کے سردار اور صبر و حکمت کی علامت قرار دیا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

آپ نے فرمایا کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے امت کے اتحاد کے لیے اپنی خلافت کو امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حق میں چھوڑ کر ایک عظیم مثال قائم کی۔ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں مولانا نے فرمایا کہ آپ ایک مدبر سیاستدان، بہترین منتظم اور نبی کریم ﷺ کے جلیل القدر صحابی تھے، آپؓ پر خود نبی اور صحابہؓ نے اعتماد کیا۔ حضرت عمرؓ نے آپ کو شام کا گورنر منتخب کیا۔

حضرت حسنؓ نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کرکے تفرقہ بازوں کو منھ توڑ جواب دیا۔ آپ کی حکمرانی میں اسلامی ریاست کو استحکام ملا اور فتوحات کا دائرہ وسیع ہوا۔ مولانا نے اس صلح کو امت مسلمہ کے لیے ایک پیغام قرار دیا کہ اختلافات کو نظرانداز کر کے اتحاد و بھائی چارے کو ترجیح دی جائے۔مولانا نے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسن اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہما کا یہ عظیم عمل ہمیں سکھاتا ہے کہ ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر امت کے وسیع تر مفاد میں قربانی دی جائے۔

اگر آج ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلیں تو امت مسلمہ کے انتشار کو ختم کر کے دوبارہ عروج حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مولانا نے اپنے خطاب کا اختتام اس بات پر کیا کہ امت مسلمہ کے تمام مسالک اور گروہوں کو صحابہ کرام اور اہلِ بیت اطہار سے محبت کے مشترکہ عقیدے پر متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے فرقہ واریت اور تفرقہ بازی کو امت کے زوال کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اگر امت حضرت حسن و معاویہ رضی اللہ عنہما کی صلح سے سبق لے تو عالم اسلام ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔


جلسے کے دوران یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے جامعہ میں تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنی تقریری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مختلف موضوعات پر طلبہ نے پرجوش انداز میں تقاریر کیں اور سامعین سے داد وصول کی۔ مقابلے کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ ان انعامات کی تقسیم نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے شوق کو مزید بڑھایا۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

کالا عمامہ اور کالی پٹی باندھ کر دہشت گردی کی مخالفت

صدقۃ الفطر کا اعلان: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے طے کی قیمت

آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ختم بخاری ختم بخاری اور رسم دستار فضیلت کی تقریب کا اعلان
Next Article حضرت امیر معاویہ حضرت امیر معاویہ کا رشتہ نبی کریم سے انتہائی محبت اور احترام کا تھا
1 Review
  • عظمت صحابہ و اصلاح معاشرہ کانفرنس اختتام پذیر - NewsG24Urdu says:

    […] پرست تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا انسداد فرما کر احقاق حق و ابطال باطل کا عظیم فریضہ انجام دیا ہے۔ اس کم عمری میں […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?