By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: شہری جمعیۃ علماء کانپور نے بلڈوزر متاثرین کی مدد کی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > شہری جمعیۃ علماء کانپور نے بلڈوزر متاثرین کی مدد کی
سیاست

شہری جمعیۃ علماء کانپور نے بلڈوزر متاثرین کی مدد کی

Last updated: دسمبر 25, 2024 4:13 شام
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

کانپور: شہر کے قلب میں واقع بکر منڈی ڈھال کمیلے کے کچھ حصے کو کچھ دن قبل انتظامیہ کے ذریعہ ناجائز قبضہ بتا کر گرا دیا گیا تھا جہاں تقریباً 40-50 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں اور وہ فی الحال اسی جگہ عارضی طور پر ترپال وغیرہ ڈال کر گزارا کرر ہے ہیں۔ لوگوں کے گھر ٹوٹ جانے سے انہیں کھانے پینے کی دقت ہے جس کی اطلاع قاضیئ شہر حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش کو ملی جن کی ہدایت پر آج شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام مولانا ابوبکر ہادی قاسمی اور ان کی ٹیم نے بکرمنڈی ڈھال کمیلے پہنچ کر معائنہ کیا اور فوری طور پر متاثرہ خاندان کی راحت رسانی کرتے ہوئے لوگوں کو چائے، دالموٹ، بسکٹ،پینے کا پانی اور دوپہر کے کھانے میں تہری وغیرہ تقسیم کیا، اشیائے خوردنوش میں بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی کا خاص خیال رکھا گیا۔ اس موقع پر اصلاح معاشرہ کمیٹی شہری جمعیۃ علمان کانپور کے کنوینر مولانا ابوبکر ہادی قاسمی نے بتایا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چونکہ ایسا وقت اور ایسے حالات کسی کے ساتھ بھی پیش آ سکتے ہیں لہٰذا ہمیں ایسے وقت میں ضرورتمندوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور اسی غرض سے ہماری تنظیم شہری جمعیۃ علماء کانپور نے یہ راحت رسانی مہم شروع کی ہے، اور انشاء اللہ اس کو آگے بھی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام ذمہ داران اور اہل خیر حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی ان ضرورتمندوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ اس موقع پر مولاناابوبکر ہادی قاسمی کے علاوہ مولانا بیت اللہ ثاقبی، مولانا اعجاز ندوی، مولانا عمر ندوی، مولانا ضمیر ندوی، عبد اللہ اظہار، عبد الرحمن سمیت اراکین شہری جمعیۃ علماء کانپور موجود رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو

وقف قانون 2025: سپریم کورٹ میں اہم سماعت، کل بھی جاری رہے گی سماعت

اترپردیش: 350 سے زائد مسجد، مدرسوں پر کارروائی، کہیں تالا تو کہیں چلا بلڈوزر

پسماندہ کنونشن کامیابی سے اختتام پذیر

مومن انصار سبھا کا شراکت داری کنونشن لکھنؤ میں منعقد ہوگا

TAGGED:بکرمنڈیبلڈوزر متاثرینشہری جمعیۃ علماء کانپور
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article حضرت ابوبکر صدیقؓ اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب: قاضئ شہر
Next Article  مثالی مسلمان بننے کیلئے دینی تعلیم ناگزیر، ماں کا عمل اور کردار سب سے مؤثر تعلیم
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?