مفتی اختر حسین عشرہ مبشرہ سے سرفراز
بستی (قمرانجم فیضی) 19 جنوری 2025 بروز اتوار نئی سبزی منڈی پرانی بستی شہر بستی میں ایک عظیم الشان پروگرام بنام عظمت صحابہ و اصلاح معاشرہ کانفرنس عمل میں آیا، جس کی صدارت شہزادۂ فقیہ ملت مفتی انوار احمد امجدی نےکی، قیادت حافظ و قاری تبریز عالم رضوی علیمی نے فرمائی۔
پروگرام کے خطیب خصوصی مفتی محمد اختر حسین قادری صدر شعبہ افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا بعدہ یکے بعد دیگرے شعراء نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا جامعہ حنفیہ کے صدر المدرسین مقصود احمد، غلام غوث علیمی اور مصباح نوری صاحب نےپر مغز خطاب کیا شاعر خصوصی محترم اسد اقبال و ضیاء یزدانی صاحبان نے اپنے اشعار سے لوگوں کے دلوں کو معطر کیا
بعدہ حضور تاج الفقہاء نے اصلاح معاشرہ و عظمت صحابہ کے عنوان سے ایسی زبر دست تقریر فرمائی کہ اہل ایمان کے دلوں کی کھیتیاں لہلہا اٹھیں اور اہل سنت کا بول بالا ہوا سوال وجواب کے طور پر بھی حضور نے لوگوں کے سوالوں کا تشفی بخش جواب عنایت فرمایا ۔
اس کے بعد قاری تبریز علیمی نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے حضور تاج الفقہاء کی بارگاہ میں ایک قیمتی شال پیش کیا
پروگرام کی کامیابی پر انتظامیہ نے قاری تبریز علیمی کی محنتوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کے شام و سحر، لیل و نہار و شبانہ روز محنتوں سے پروگرام اتنا کامیاب رہا
انتظامیہ نے کہا کہ آپ نے اس کم عمر میں شہر بستی میں باطل پرست تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا انسداد فرما کر احقاق حق و ابطال باطل کا عظیم فریضہ انجام دیا ہے۔ اس کم عمری میں اتنا عظیم کام کرنا یقینا یہ خاص فضل الہی ہی کہا جا سکتا ہے ۔
آپ کی اصابت رائے اور فکری گہرائی کی مثال اور آپ کے ہم عمر لوگوں میں ملنی مشکل بے انتظامیہ نے مفتی اختر حسین میں ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں عشرہ مبشرہ ایوارڈ پیش کیا ۔ آخر میں بہت ساری دعاؤں سے نواز کر مفتی انوار احمد امجدی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔
[…] ذوالحجہ، محرم الحرام اور رجب المرجب۔ معلوم ہوا کہ حدیث نبوی کے بغیر قرآن کریم نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔ ان چار مہینوں […]