کانپور(محمد عثمان قریشی) آل انڈیا غریب نواز کونسل کے بینر تلے خواجہ غریب نواز فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چھپن پارک جوہی لال کالونی میں11رجب المرجب کو آخری قل کی تقریب صبح 10 بجے نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی ۔جس میں کونسل کے قومی صدر حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم صاحب اشرفی امام عید گاہ گدیانہ نے ہندوستان سمیت عالم اسلام کے لئے دعائے خیر کی

قل شریف سے قبل مولانااشرفی نے غریب نواز کی حیات طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کا مشن دین حق کی روشنی پھیلانا راہ ہداےت سے بھٹکے ہوئے افراد کو صراط مستقیم کی دعوت دینا طالبان معرفت کو سلوک و تصوف کے منازل طئے کرانا دلوں کے زنگ دور کرانا تزکیہ نفس کی تلقین کرنا تھا چنانچہ آپ کی مجالس رشد و ہدایت تعلیم و تلقین تربیت،اخلاق اور تہذیب نفس کی درسگاہ ہوا کرتی تھی جس میںلوگوںکے اندرسے غصہ وحسدلالچ کنجوسی بخالت تکبرگھمنڈ،چغلی ،غیبت،بہتان،جھوٹ ،گالی گلوج،ریاکاری،مکاری کو ختم کرکے حلم و تواضع عفو در گزر صبر وشکر قناعت خوش اخلاقی،دیانتداری،عدل وانصاف،ایمانداری،حےا،رحم وشفقت،نظافت ،سادگی ،سخاوت،شیریں کلامی کا پیکر بنایاجاتا ہے۔
واضح ہوکہ خواجہ غریب نواز فاونڈیشن کے فخرالدین (بابو)، سمیع الدین، شرافت اللہ، نفیس احمد، ادریس قادری، منا بھائی ،محمداحمد،محمد عامر،راجو خان،معراج بھائی ،علی احمد،بشر الحق،جممن بھائ ،آفاق احمد،افروز نظامی،حاجی عرفان وغیرہ نے گھنٹوں کھڑے ہوکر ہزاروں لوگوں کو لنگر غریب نواز تقسیم کیا گیا ا س سے قبل قاری محمد احمد اشرفی نے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل پاک کا آغاز کیا نظامت کے فرائض حافظ محمد ارشد اشرفی نے انجام دئے ۔ھدیہ نعت و منقبت کے نذرانے یوسف رضا کان پوری،محمد حسن شبلی اشرفی،شاہنواز نے پیش کئے۔ صلوٰة و سلام اور ملک اور عالم اسلام کے لئے دعاﺅں کے ساتھ قل کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر خاص طور سے حافظ عبدالرحیم،حافظ منھاج الدین قادری،حیات ظفر ہاشمی،حافظ نیاز احمد اشرفی، وغیرہ موجود تھے