By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: فیضی کی تصنیف نل و دمن پر ادبی کانفرنس کا انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > ادبیات > فیضی کی تصنیف نل و دمن پر ادبی کانفرنس کا انعقاد
ادبیات

فیضی کی تصنیف نل و دمن پر ادبی کانفرنس کا انعقاد

Last updated: مئی 9, 2025 4:39 شام
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

 نل و دمن ، فارسی اور سنسکرت عشقیہ ادب کی ترجمان اور دونوں زبانوں کے مابین ثقافتی ہم آہنگی کی رَہ رَو ہے : پروفیسر سید اختر حسین 

نئی دہلی،(شاہ خالد مصباحی) انسٹی ٹیوٹ آف انڈو-پرشین اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام آج ایک شاندار ادبی کانفرنس کا انعقاد انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں کیا گیا، جس کا مقصد اکبر دور کے مشہور ترین مصنف، نقاد ابو الفیض فیضی کی کتاب "نل و دمن” کی اہمیت، عشقیہ متون کی افادیت اور سنسکرت و فارسی، ہند و ایرانی زبان و ادب کے مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کو بنیادی طور پر اجاگر کیا گیا۔ اس علمی و ادبی نشست میں فارسی اور سنسکرت دونوں زبانوں کے نامور محققین، اساتذہ، اسکالرز اور مؤرخین نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کا عنوان ” فیضی کا نل و دمن : "فارسی شاعری میں ہندوستانی افسانہ” تھا، جس کے متعلق ڈاکٹر دیپا دوندے ریسرچ ایسوسی ایٹ مہراگڑھ میوزیم ٹرسٹ جودھ پور، ڈاکٹر میرینالینی سل پوسٹ ڈوکٹرل فلوشپ ریجک میوزیم ایمسٹرڈم ، ڈاکٹر مکیش کمار سنہا اسسٹنٹ پروفیسر ارریا کالج، پورنیہ یونی ورسٹی، ڈاکٹر غلام معین الدین اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد کالج کولکاتہ اور مناکشی چودھری، معاون ماہر آثارِ قدیمہ شعبہ آثارِ قدیمہ سروے آف انڈیا، دہلی سمیت دیگر اسکالرز اور محقیقین نے علمی مقالات پیش کیے، نیتو بھاسکر پی ایچ ڈی اسکالر جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے ٹاگور کی کتاب سے مخترع فارسی زبان میں اشعار پیش کی ۔ اور ابتدائی خطبہ ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر سید اختر حسین نے پیش کیا، جس میں آپ نے مہمانوں کے استقبال کرنے کے ساتھ نل و دمن کی تاریخی معنویت اور اس سے منسلکہ مہابھارت کی فارسی ادب اور بیرون ممالک پر اس کے ادبی اثرات کے مباحثوں پر روشنی ڈالی کہ کس طرح فارسی زبان اور ہندوستانی ثقافت نے صدیوں تک برصغیر کے علمی، ادبی اور درباری ماحول کو متاثر کیا۔

   اُنہوں نے کہا: ” پنچ تنتر سے لے کر نل و دمن تک، فارسی اور سنسکرت دونوں زبانوں بلکہ ہند و ایرانی دو تہذیبوں کے درمیان یہ کتابیں ثقافتی پُل کی حیثیت رکھتی ہیں، یہ ایک ایسا دستاویز ہے جو فارسی زبان میں فن غزل کی ایک شاہکار تصنیف ہے، جس میں عورت کے مسائل و دیگر سماجی و خود کار، معاملاتِ زندگی کے تحت، عشق و عاشقی کے داستان لازوال بیان کئے گئے ہیں۔ 

 پروفیسر کے۔ جی سوریش ڈائریکٹر انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر نے بطورِ مہمان اعزازی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے مغلیہ دور کے فارسی اور اس طرح کی ادبی ترجمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا : نل و دمن یہ ’نل و دمیانتی‘ پر مبنی ہے، جو ہندوستان کی عظیم ثقافتی کتاب مہا بھارت سے ماخوذ ہے ۔ مگر فیضی نے اسے فارسی کے جمالیاتی اصولوں اور تصوفانہ انداز میں ڈھال کر ایک نئی تخلیق کا مظاہرہ ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

پروگرام کی صدارت سودھا گوپال کرشنا ، ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ، انٹرنیشنل ریسرچ ڈیوائزن، انڈیا انٹرنیشنل سینٹر نے کی ۔

علاوہ ازیں کانفرنس میں مختلف شہروں سے ممتاز شخصیات جیسے ڈاکٹر محمود عالم اسسٹنٹ پروفیسر انگلش اور فارن لینگویجز یونی ورسٹی حیدرآباد، ایڈوکیٹ خلیل الرحمان، ڈاکٹر ندیم اختر اشوکا یونی ورسٹی، ڈاکٹر ابرار الحق اسسٹنٹ پروفیسر انگلش اور فارن لینگویجز یونی ورسٹی حیدرآباد، ڈاکٹر خالد محمد زبیر مولانا آزاد کالج کولکاتہ، ڈاکٹر معین مولانا آزاد کالج کولکاتہ، پی ایچ ڈی اسکالرز سے ڈاکٹر گیتا، سندل دیپ کور ، سروج گھر وال وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔ 

  پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ارشد القادری ایسو سیٹ پروفیسر شعبہ فارسی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے کی، اور آپ کے کلماتِ تشکر اور  ڈاکٹر فریدالدین فرید عصر ایران کلچرل سنٹر ، نئی دہلی کے اظہارِ خیال پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

سلیم تابش: سادگی، سچائی اور شعور کا شاعر

عدیل منصوری کے شعری مجموعہ "فکر و نظر” کی تقریب رونمائی

بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام

ادارہ علم وفن اور اسلوب آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اعزازی تقریب

بزمِ ایوانِ غزل کا عظیم الشان طرحی مشاعرہ منعقد

TAGGED:ابو الفیض فیضیادبی کانفرنسنل و دمن
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article چترکوٹ کی طرز پر نیمش کے ترقیاتی فیصلے کا خیرمقدم: ڈاکٹر عمار رضوی آپریشن سندور کی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی پیش کی مبارکباد
Next Article حج سے نفس پاکیزہ اور رزق کشادہ ہوتا ہے: مولانا محمد ہاشم اشرفی حج سے نفس پاکیزہ اور رزق کشادہ ہوتا ہے: مولانا محمد ہاشم اشرفی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

حسین! تم کو زمانہ سلام کرتا ہے
زندہ قومیں اپنی تہذیبی علامات کو ہر حال میں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں
علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ
اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی
تبلیغی جماعت فلاحی خدمات میں ادا کرے فعال کردار: نظیفہ زاہد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?