By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: قرب قیامت حضرت مہدیؑ کا ظہور ہوگا، حضرت مہدیؑ کے ہی زمانے میں حضرت عیسیٰ ؑتشریف لائیں گے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > قرب قیامت حضرت مہدیؑ کا ظہور ہوگا، حضرت مہدیؑ کے ہی زمانے میں حضرت عیسیٰ ؑتشریف لائیں گے
Blogسیاستمذہبیات

قرب قیامت حضرت مہدیؑ کا ظہور ہوگا، حضرت مہدیؑ کے ہی زمانے میں حضرت عیسیٰ ؑتشریف لائیں گے

Last updated: نومبر 30, 2024 6:41 صبح
mohdshafiquefaizi 7 مہینے ago
SHARE

‘
 ۳/ دسمبر بروز منگل، حلیم انٹر کالج چمن گنج میں منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مسجد موتی محال میں منعقدہ پروگرام سے مولانا عبد القادر قاسمی کا خطاب
کانپور: ایمان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بیش قیمتی نعمت ہے، ہمیں اس کی اپنی جان و مال سے زیادہ قدر اور حفاظت کرنی چاہئے اور ایمان کو خراب کرنے والے اعمال سے پرہیز کرتے ہوئے ایمان کولاحق خطروں سے آگاہ رہنا چاہئے، ہمیں اپنے عقائد کو ہمیشہ تر و تازہ اور درست رکھنا چاہئے، ہمیں ان فتنوں سے خود کو دور رکھنا چاہئے کہ جن فتنوں سے ہماری بیش قیمتی نعمت کو خطرہ لاحق ہو۔ آپ ؐ کے بعد سے ہی تمام طرح کے باطل فتنوں نے سر اُٹھا رکھے ہیں جن میں ایک قادیانی فتنہ بھی شامل ہے، جس نے موعود مہدی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حضرت مہدی علیہ السلام کے لئے اہل سنت و الجماعت کے عقیدے کے مطابق صحیح احادیث کی روشنی میں حضرت مہدی کا ظاہر ہونا قیامت کے قریبی نشانیوں میں سے ایک اہم ترین نشانی ہے، حضرت مہدی کا نام ”محمد بن عبد اللہ“ ہوگا، آپ مدینہ منورہ میں پیدا ہوں گے اور مکہ کی طرف ہجرت کریں گے، دوران طواف لوگ آپ کے ہاتھ پر بیعت کریں گے، حضرت مہدی ہی کے زمانے میں آسمان سے حضرت عیٰسی علیہ السلام نازل ہوں گے، آپ علیہ السلام حضرت مہدی کی اقتداء میں نماز ادا کریں گے، حضرت مہدی پورے عالم اسلام کے خلیفہ ہوں گے، سات یا نو سال آپ کی حکومت ہوگی۔ ابھی تک کسی شخص کے بارے میں حضرت مہدی کے ظہور سے متعلق احادیث کی بیان کردہ یہ تمام تفصیلات و اوصاف نہیں پائے گئے ہیں، اس لئے اہل سنت و الجماعت کے نزدیک حضرت مہدی کا ظہور نہیں ہوا، بعض لوگ مسلمانوں کے خلاف موجودہ حالات کے حوالے دے کر چند سال کا تعین کرتے ہوئے قطعی طور پر حضرت مہدی کے ظہور کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، قیاس آرائی تک پہنچ جاتے ہیں، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ فتنہئ قادیانیت کے شر نے خود کو موعود مہدی کا دعویٰ کیا ہے جو ایک فتنہ محض ہے اور یہ فتنہ لوگوں کے ایمان کو خراب کر رہا ہے، اسی طرح مزید دیگر فتنے بھی سرگرم ہیں جن میں فتنہ شکیلی، فتنہ پرویزی، فتنہ گوہر شاہی یہ تمام فتنے سوائے شر کے کچھ نہیں ہیں لہٰذاایسے شر سے اپنے ایمان و عقیدے کی حفاظت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں میں الجھ کر حضرت مہدی سے متعلق صحیح عقیدہ کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔مذکورہ خطاب مولانا عبد القادر قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور نے منعقدہ پندرہ روزہ تحفظ ختم نبوت وعظمت صحابہ پروگراموں میں سے ایک پروگرام بمقام مسجد موتی محال کانپور میں کیا۔ واضح ہو کہ انہیں فتنوں کے سد باب اور ان سے بھولے بھالے مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کیلئے مجلس تحفظ ختم نبوتؐ و شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام و قاضیئ شہر کانپور الحاج حافظ و قاری عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیہ علماء اتر پردیش و صدرمجلس تحفظ ختم نبوتؐ کانپور آئندہ ۳/ دسمبر ۴۲۰۲؁ء بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام حلیم انٹر کالج چمن گنج کانپور میں ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہ کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں ملک کے مشہور و معروف،معتبر و مقتدر علماء کرام، مفتیان عظام و فرقہ باطلہ کی قلع قمع کرنے والے ماہر مربی حضرات تشریف لا رہے ہیں۔ آپ تمامی حضرات سے درخواست ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں شرکت کر کے اپنے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے تئیں بیداری حاصل کریں۔ اس موقع پر مولانا محمدشاکر قاسمی، مولانا قاری محمد عزرائیل امام مسجد موتی محال سینٹرل اسٹیشن گھنٹہ گھر کے ساتھ ہی کثیر تعداد میں مصلیان مسجد و عامۃ المسلین موجود رہے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ

اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی

اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز، یوپی کانگریس سوشل میڈیا میں نئی تقرریاں

امارت شرعیہ اترپردیش کا تربیتی کیمپ26اور25 جون کو

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مدرسہ مظہر العلوم میں قرأت و نعت کا شاندار مقابلہ
Next Article دین کی معلومات کیلئے معتبر علماء سے رابطہ کریں، سوشل میڈیا سے نہیں
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

حسین! تم کو زمانہ سلام کرتا ہے
زندہ قومیں اپنی تہذیبی علامات کو ہر حال میں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں
علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ
اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی
تبلیغی جماعت فلاحی خدمات میں ادا کرے فعال کردار: نظیفہ زاہد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?