By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ماہِ رجب کی فضیلت اور برکات: اسلامی تاریخ کا ایک عظیم باب
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > ماہِ رجب کی فضیلت اور برکات: اسلامی تاریخ کا ایک عظیم باب
مذہبیاتمضامین

ماہِ رجب کی فضیلت اور برکات: اسلامی تاریخ کا ایک عظیم باب

Last updated: جنوری 2, 2025 10:42 صبح
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
SHARE

آصف جمیل امجدی

مشمولات
رجب حرمت والا مہینہ:عبادت اور دعاؤں کی قبولیت کا موسم:واقعۂ معراج النبی ﷺ:فتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کا کارنامہ:نتیجہ عظمتِ رجب کا درس:

الحمد للہ! رجب المرجب کا بابرکت چاند طلوع ہو چکا ہے، اور یہ مہینہ اپنے ساتھ بے شمار رحمتیں، برکتیں، اور فضیلتیں لے کر آیا ہے۔ اسلامی تقویم کا ساتواں مہینہ، جسے رجب المرجب کہا جاتا ہے، اپنے نام کی خاص وجہ تسمیہ رکھتا ہے۔ "رجب” لفظ "ترجیب” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب تعظیم اور بزرگی ہے۔

رجب حرمت والا مہینہ:

رجب المرجب ان چار حرمت والے مہینوں میں شامل ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاص عزت و تکریم عطا فرمائی ہے۔ قبل از اسلام بھی یہ مہینہ جدال و قتال سے پاک تھا، اور اس مہینے میں ہتھیاروں کی آوازیں سنائی نہ دیتی تھیں، اس لیے اسے "رجب الاصم” کہا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ، اس ماہ کو "رجب الاصب” بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس ماہ میں اپنی رحمتوں اور بخششوں کو اپنے بندوں پر خاص طور پر نازل فرماتا ہے۔

عبادت اور دعاؤں کی قبولیت کا موسم:

رجب شریف کا مہینہ بندگانِ خدا کے لیے عبادات، دعاؤں، اور تقربِ الٰہی کا خاص موقع فراہم کرتا ہے۔ اس ماہ میں عبادات کے درجات بلند ہوتے ہیں اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔ ایک حدیث مبارکہ کے مطابق:
"رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کے گناہوں کا کفارہ ہے، دوسرے دن کا روزہ دو سال کے گناہوں کا، اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ پھر ہر دن کا روزہ ایک مہینے کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔”
(الجامع الصغیر، حدیث نمبر 7948)

- Advertisement -
Ad imageAd image

واقعۂ معراج النبی ﷺ:

رجب المرجب کی ستائیس تاریخ کو وہ عظیم اور بے مثال واقعہ پیش آیا جس نے اسلامی تاریخ کو ایک نئی روشنی عطا کی۔ اس رات اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کو معراج کا شرف بخشا، آسمانوں کی سیر کرائی، اور قربِ الٰہی کا اعلیٰ مقام عطا کیا۔ یہ واقعہ انسانیت کے لیے ایمان، یقین، اور قربانی کی بے نظیر مثال ہے۔

فتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کا کارنامہ:

اسلامی تاریخ کا ایک اور عظیم واقعہ ماہِ رجب میں پیش آیا۔ سن 583 ہجری (1187 عیسوی) میں سلطان صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس کو فتح کیا اور مسلمانوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں فاتحانہ شان کے ساتھ داخل ہو کر سجدۂ شکر ادا کیا۔ یہ فتح اسلامی غیرت و حمیت کا وہ باب ہے جو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

نتیجہ عظمتِ رجب کا درس:

ماہِ رجب ہمیں اللہ تعالیٰ کی قربت، بندگی، اور نیکیوں کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ مہینہ ایک ایسا موقع ہے جس میں ہمیں اپنے اعمال کو سنوارنے، گناہوں سے توبہ کرنے، اور اپنے رب کی رضا کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

نفرتی ایجنڈے پر مجرمانہ خاموشی، مسلمانوں کی جان اتنی سستی کیوں؟

TAGGED:اسلامرجب کی فضیلتشب اسریٰشب معراجماہ رجبماہ رجب المرجب
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت
Next Article خواجہ غریب نواز نے ظلم کا خاتمہ اور امن کا پیغام دیا
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?