By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کی خدمات رمضان میں بھی جاری رہیں گی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کی خدمات رمضان میں بھی جاری رہیں گی
مذہبیات

محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کی خدمات رمضان میں بھی جاری رہیں گی

Last updated: مارچ 2, 2025 4:42 شام
mohdshafiquefaizi 8 مہینے ago
SHARE

کانپور |محمد عثمان قریشی |محکمہ شرعیہ و دارالقضاء واقع جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی محکمہ شرعیہ اور دارالقضاء اپنی خدمات بدستور جاری رکھے گا اور عوام کو شرعی و عائلی مسائل میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔

محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کانپور کے صدر مفتی عبد الرشید قاسمی اور جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے وضاحت کی کہ نکاح، طلاق، خلع، وراثت، مالی تنازعات اور دیگر شرعی معاملات کے حل کے لیے دارالقضاء میں علماء کرام اور ماہر قاضی صاحبان کی نگرانی میں فیصلے سنائے جاتے رہیں گے، تاکہ عوام کو شرعی اصولوں کے مطابق ان کے حقوق دلائے جا سکیں۔

محکمہ کے قاضی مولانا انعام اللہ قاسمی نے عوام الناس کو مطلع کیا کہ رمضان المبارک میں دارالقضاء کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تمام شرعی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ دارالقضاء روزانہ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا، جبکہ جمعہ کو تعطیل ہوگی۔ اتوار کے دن عوام کی سہولت کے لیے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، روزہ داروں کی سہولت کے پیش نظر مقدمات اور مشاورت کے امور کو جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ کسی کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ 20 رمضان تک یہ خدمات جاری رہیں گی، پھر عید کے بعد یہ نظام جاری ہوگا۔

محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کانپور کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے شرعی و عائلی معاملات کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرانے کے لیے دارالقضاء سے رجوع کریں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

دارالقضاء کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات کے مطابق تنازعات کا منصفانہ حل اور شرعی رہنمائی فراہم کرنا ہے، تاکہ مسلمانوں کی زندگی میں عدل و انصاف کا نظام مضبوط ہو سکے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

عظمتِ حسنؓ و معاویہؓ کانفرنس کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کی نشست کا انعقاد

محفل میلاد النبی کا انعقاد، رحمت للعالمین شخصیت کے کتبے پیش کیے گئے

نبی کریم نے ہمیشہ قرآن اور اپنی سنت کو اصل معیار قرار دیا: مفتی عمر فاروق

جمعیۃ علماء بارہ بنکی کا انتخابی اجلاس

حیات میر عبدالواحد بلگرامی ایک جائزہ

TAGGED:جمعیۃ علماءدارالقضاءمحکمہ شرعیہمحکمہ شرعیہ کانپور
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article دھواں خود بخود حلق میں چلا گیا تو روزہ نہیں ٹوٹا
Next Article مسائل شرعیہ اکیڈمی رمضان ہیلپ لائن
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی
جمعیۃ علماء کی ووٹر بیداری مہم کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?