By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading:  مدد کرنا ایک اہم دینی فریضہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست >  مدد کرنا ایک اہم دینی فریضہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
سیاستمذہبیات

 مدد کرنا ایک اہم دینی فریضہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

Last updated: دسمبر 9, 2024 12:19 شام
mohdshafiquefaizi 8 مہینے ago
SHARE

جمعیۃ علماء شہر کانپور کی جانب سے حسب سابق غرباء میں رضائی تقسیم کا سلسلہ شروع

کانپور (محمد عثمان قریشی) جمعیۃ علماء شہر کانپور کی جانب سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے کمزور طبقے کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ سلسلہ جمعیۃ علماء اترپردیش کے سابق صدر اور کانپور کے سابق قاضی شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے زیر قیادت شروع ہوا تھا۔ مولانا کی رحلت کے بعد بھی یہ مشن ان کے وارثین نے بھرپور عزم کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔  
اسی ضمن میں سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال ضرورت مندوں میں گرم کپڑے اور دیگر سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔ امسال بھی جامع مسجد اشرف آباد جاجمؤ کانپور میں ایک رضائی تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر اور جمعیۃ علماء شہر کانپور کے جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے رضائی تقسیم کیں۔
اس موقع پر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں غریبوں اور مسکینوں کی مدد کے حکم، فضیلت اور اس کے اجر و ثواب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا جمعیۃ علماء ہند کا اہم نصب العین ہے اور یہی عمل انسانیت کی اصل خدمت ہے۔ مولانا نے کہا کہ نے کہا کہ غریبوں کی مدد اللہ تعالیٰ کا محبوب عمل ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔ مولانا نے نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث خیر الناس من ینفع الناس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے کمزور طبقے کی مدد کرنا ایک اہم دینی فریضہ ہے۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں ضرورت مند افراد موجود تھے، جنہوں نے جمعیۃ علماء کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو نہ صرف مستحق افراد کی مدد بلکہ سماج میں ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی قرار دیا۔
مولانا قاسمی نے حاضرین کو تلقین کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں شامل ہوں اور اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں یہ مدد ان کے لیے زندگی آسان بنانے کا ذریعہ ہے۔ جمعیۃ علماء شہر کانپور کی یہ کوششیں مقامی سطح پر ضرورت مند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت ہیں، اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے نادار طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر جامعہ کے استاذ مولانا محمد فریدالدین قاسمی، مفتی اظہار مکرم قاسمی،قاری عبدالمعید چودھری، حافظ شہباز محمودی، مولانا اسماعیل قاسمی، قاری بدرالزماں قریشی اور محفوظ عالم موجود رہے۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

امارت شرعیہ نے ووٹر رجسٹریشن تربیتی مہم کا آغاز کیا: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانی ہوگی: ڈاکٹر عمار رضوی

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

TAGGED:عبداللہ قاسمیکانپور خبرمولانا متین الحق قاسمی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article وقف ترمیمی قانون، ہرحال میں واپس لے حکومت سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں اور انتہائی پسماندہ طبقوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا: عبدالرحمان نوری
Next Article ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرنا بھی صدقہ جاریہ: مولانا ابوبکر ہادی قاسمی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں
خودی کو سمجھا نہیں، احساس زیاں بھی جاتا رہااز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?