By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مدرسوں کے خلاف کارروائی غیرآئینی: عبدالرحمان نوری
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > مدرسوں کے خلاف کارروائی غیرآئینی: عبدالرحمان نوری
آج کل

مدرسوں کے خلاف کارروائی غیرآئینی: عبدالرحمان نوری

Last updated: مئی 2, 2025 8:47 صبح
newsg24urdu 6 مہینے ago
دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں: عبدالرحمان نوری
دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں: عبدالرحمان نوری
SHARE

سدھارتھ نگر اٹوا: گذشتہ دنوں شراوستی، بہرائچ اور مہرج گنج اضلاع میں مدرسوں کے خلاف جاری کارروائی کو غیر آئینی بتاتے ہوئے پیس پارٹی کے ترجمان مولانا عبدالرحمان نوری نے اس کو بالفور بند کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پریس ریلیز میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا یہی بی جے پی کا سب کا ساتھ سب کا وکاس ماڈل ہے؟ جہاں مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے الزام عاید کیا کہ بی جے پی کی کتھنی کرنی میں زمین وآسمان کا فرق ہے بی جے پی جان بوجھ کر ایسے ایسے قوانین پاس کرا رہی ہے جس اکثریتی ظبقے کو مسلمانوں کے خلاف متحد کیا جاسکے، محض الیکشن جیتنے کی خاطر بی جے پی ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک رہی ہے۔ ایک طرف حکومت مسلمانوں کو ترقی دینے کی بات بڑے زور وشور اٹھاتی ہے، ایسا احساس کرایا جاتا ہے کہ حکومت کو صرف مسلمانوں کی فکر ہے اور وہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے بڑی فکرمند ہے لیکن دوسری طرف وہ مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی شرمناک حرکت کرتی ہے۔

یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مدرسوی کو بند کرکے مسلمانوں کی کونسی ترقی ہوسکتی ہے؟ جن مدرسوں نے دیش کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جو مدرسے حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں اور ملک میں سب سے سستی تعلیم دینے کا کام کر رہے ہیں۔ انہیں بند کر کے حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟ انہی مدرسوں سے پڑھ کر بہت سے لوگوں نے دیش کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے، آخر حکومت ان مدرسوں کو کیوں بند کرنا چاہتی ہے؟

مولانا عبدالرحمان نے کہا کہ عوام آئیندہ الیکشن میں بی جے پی کو حکومت سے بےدخل کرے گی اب ان کے بہکاوے میں نہ آکر ان کے کتھنی کرنی کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گی اگلی سرکاروں نے سماج کے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا تھا اس لۓ عوام نے ان لوگوں پر بھروسہ کیا مگر انھوں نے بھی بھروسہ توڑ دیا۔ اب عوام ان گھسے پٹے لوگوں کو حکومت سے بےدخل کرے گی اور پیس پارٹی کو حکومت میں بھاگیدار دے گی تاکہ عوام کے حقوق کی لڑائی پوری طاقت سے لڑی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی ظلم ملک سے ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image
1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:بہرائچ مدرسہمدرسہمدرسہ نیوزمہراج گنج
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
Next Article تابعداری نہیں، ساجھیداری کے لئے جد و جہد کریں مسلمان تابعداری نہیں، ساجھیداری کے لئے جد و جہد کریں مسلمان
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?