By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
تعلیم

ممتاز پی جی کالج میں فائنل ایئر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Last updated: اپریل 30, 2025 5:08 شام
newsg24urdu 12 مہینے ago
SHARE

لکھنٶ (ابوشحمہ انصاری) ممتاز تعلیمی ادارے ممتاز پی جی کالج لکھنٶ میں آج، بی اے کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبہ کی جانب سے فائنل ایئر کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پُراثر اور جذباتی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت کالج کے قائم مقام پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خان نے کی، جب کہ کالج کے تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبہ خلود اور طالبعلم رضا ابرار نے اسٹیج کی نظامت سنبھالی اور پورے پروگرام کو خوبصورتی اور سلیقے سے پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے اپنے تین سالہ تعلیمی سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ان کے تاثرات میں محبت، قربت اور روشن مستقبل کی امید نمایاں تھی۔

اس موقع پر مختلف ہم نصابی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں مزاحیہ ڈرامہ، جذباتی تقاریر، میوزیکل چیئر اور کوئز مقابلہ جیسے دلچسپ پروگرام شامل تھے۔ ان سرگرمیوں نے سامعین کو خوب محظوظ کیا اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔

کالج کے پراکٹر پروفیسر محمد سلمان خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف کتابی علم کا نام نہیں، بلکہ یہ شخصیت سازی کا عمل ہے۔ آپ سب نے گزشتہ تین برسوں میں جس نظم و ضبط اور شائستگی سے تعلیم حاصل کی، وہ قابلِ تعریف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں اور کردار سے سماج کو روشن کریں گے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انگریزی شعبے کی صدر پروفیسر شازیہ صدیقی نے کہا یہ الوداعی تقریب کسی اختتام کی نہیں بلکہ ایک نئے باب کی شروعات کی علامت ہے۔ آپ ہمارے ادارے کی تعلیمی و ثقافتی اقدار کے نمائندے ہیں۔ جہاں بھی جائیں، اپنے کالج اور اساتذہ کا نام روشن کریں۔

تقریب میں کئی معزز اساتذہ کی موجودگی نے طلبہ کو مزید حوصلہ بخشا۔ فائنل ایئر کے تمام طلبہ کو اعزازی تحائف پیش کیے گئے، جنہیں پا کر انہوں نے خوشی اور شکریہ کا اظہار کیا۔

طلبہ نے کہا کہ ممتاز پی جی کالج میں گزارے گئے تین سال ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت اور قیمتی لمحات رہے، جہاں انہوں نے نہ صرف تعلیم حاصل کی بلکہ زندگی کے حقیقی اقدار کو بھی سمجھا۔

تقریب کا اختتام نیک تمناؤں اور پُراثر الوداعی پیغامات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے ہر دل میں نئے جوش، نئے حوصلے اور روشن مستقبل کی امید پیدا کر دی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد

مکاتب کا گرتا ہوا تعلیمی معیار اور ہماری بےحسی

شہر میں 13 نومبر سے "کتاب میلہ” کا انعقاد کیا جائے گا

بزم اردو ادب لکھنؤ: اردو کے فروغ کی نئی مثال 

نو وارد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ کا شاندار انعقاد

TAGGED:فائنل ایئرفائنل ایئر تقریبممتاز پی جی کالج
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article غریب طلباء کو بھی معیاری تعلیم فراہم کرانا ہمارا بنیادی مقصد: رئیس صدیقی
Next Article دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں: عبدالرحمان نوری مدرسوں کے خلاف کارروائی غیرآئینی: عبدالرحمان نوری
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز
"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد
نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں
علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?