رمضان المبارک میں اپنے اعزاء، اقرباء، غریب، مسکین اور فقراء کا خاص خیال رکھیں: قاضیئ شہر حافظ عبد القدوس ہادی
کانپور (محمد عثمان قریشی)
کانپور: موجودہ دور میں اقتصادی، سماجی، سیاسی اور صنعتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں نئے نئے مسائل پید ہورہے ہیں ان پیچیدہ مسائل میں صحیح رہنمائی کرنے کے لئے ایک سال قبل شہر وصوبہ اترپردیش کے مختلف اضلاع کے معتبر مفتیان اور علماء کی ایک اہم نشست ہوئی۔ جس میں مسائل شرعیہ اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا۔ اس طرح متعدد گمراہ کن فتنے جیسے قادیانیت، شکیلیت، پرویزیت اور فتنہ گوہر شاہی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ان فتنوں سے امت کو بچانے اور انہیں دین کے مطابق قرآن اور حدیث کی روشنی میں صحیح رہنمائی کرنے کے لئے شعبہ ’تحفظ ختم نبوت کانپور‘ کا قیام عمل میں آیا۔
مذکورہ دونوں شعبے زندگی میں میں آنے والے پیچیدہ مسائل کے حل اور اپنے ایمان و عقیدہ کے تحفظ اور امت کی صحیح رہنمائی کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔ رمضان المباک میں عبادات روزہ نماز کے مسائل جاننے کیلئے بہت زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
اس سلسلے میں اکیڈمی کے اراکین کے مشورے سے طے ہوا کہ اب رمضان ہیلپ لائن ’مسائل شرعیہ ہیلپ لائن ہوگی۔ اس تناظر میں قاضئی شہر الحاج حافظ عبد القدوس ہادی نے بتایا کہ چند دنوں بعد سے رمضان المبارک کا ماہ شروع ہونے جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے، جو لوگ اللہ کی ذات پر ایمان رکھتے ہیں وہ احکام الٰہی پر چلنے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن شیطان جو انسانوں کا ازلی دشمن ہے وہ مختلف حربوں کے ذریعہ ہمیں اللہ کی عبادت سے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ شیطان ہمارے اوپر غالب نہ آنے پائے۔ ماہ رمضان میں سرکش شیاطین قید کر دئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ان کے بہکاوے سے بہت حد تک محفوظ ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں خاص لوگوں کے ساتھ عام لوگوں کو بھی نماز روزہ و دیگر عبادات کی توفیق نصیب ہو جاتی ہے، مسجدیں بھرنے لگتی ہیں، لوگ گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، اس موقع پر میری سبھی حضرات سے گزارش ہے کہ رمضان جیسا مہینہ زیادہ سے زیادہ نماز روزہ تراویح قرآن کی تلاوت و دیگر نفلی عبادات میں گزاریں، بازاروں کی رونق نہ بنیں، اپنی اور اپنی گھریلو ضروریات کو رمضان سے پہلے ہی پوری کر لیں اور اس ماہ رمضان المبارک میں اپنے اعزا، اقربا، غریب، مسکین اور فقراء کا خاص طور پر خیال رکھیں۔
اس مہینے عوام کے درمیان مسائل کا انبار ہوتا ہے، ان مسائل کے حل کیلئے مسائل شرعیہ اکیڈمی ہیلپ لائن جاری کر کے عوام کو مسائل دریافت کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے. مندرجہ ذیل علماء سے عوام روزہ، نماز، سحری، افطار، زکوٰۃ، صدقات،تراویح، اعتکاف، حج، عمرہ، پاکی، ناپاکی و دیگر پیش آنے والے مسائل کے حل فون اور واٹس ایپ کے ذریعہ معلوم کر سکتے ہیں لیکن طلاق و وراثت جیسے دیگر حساس مسائل ملاقات کر کے معلوم کرنا زیادہ بہتر ہے۔
مسائل شرعیہ اکیڈمی میں شامل علماء و مفتیان کرام کے نام و نمبر حسب ذیل ہیں۔
- حافظ عبد القدوس ہادی 9839319928
- مفتی عبدالستار قاسمی،آگرہ 9412316240
- مفتی ریاض قاسمی، قنوج :9554196543
- مفتی محمد صابر قاسمی، جھانسی :945407488
- مفتی محمدیاسر قاسمی، اعظم گڑھ: 9453453354
- محمد شاکر نثار مدنی قاسمی، اعظم گڑھ 8400931786:
- مفتی محمد الیاس مظاہری، کانپور 9935643217:
- مفتی مسیح الدین قاسمی،کانپور 9794044775:
- مفتی محمد توصیف قاسمی، لکھنؤ: 9236650139
- مفتی مصباح الدین قاسمی، ہردوئی 9044488235:
- مفتی عبدالخالق قاسمی، جالون 7007620443:
- مفتی عبدالمتین قاسمی، اناؤ 9919891865:
- مولانا محمد شاہد قاسمی، کانپور 7309278367:
- مولانا عبدالقادر قاسمی، کانپور 9918310595:
- مفتی محمد سالم قاسمی، مئو 9307491417:
- مولانا منصور احمد ابن مفتی منظور احمد مظاہریؒ، کانپور 9136284423:
- مولانا محمد شاکر قاسمی، کانپور 9839684289:
- مفتی محمد سہیل قاسمی، کانپور8299562372:
- مولانا سمیع اللہ قاسمی، کانپور9793579983:
- مولانا مفتی محمد وسیم، فتح پور 809009527:
- مفتی حکیم الدین قاسمی، بارہ بنکی9919116776:
- مفتی اسامہ رحمن کانپور 7041256333:
- مفتی شہباز شرفی قاسمی: 9411556476
- مفتی عمر فاروق ہادی قاسمی: 9336083062:
- مولانا ابوبکر ہادی قاسمی کانپور630679132
[…] الشریعہ ہیلپ لائن کے نمبرات […]