By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مسلم لیگ کو اترپردیش میں بھی مضبوط کیا جائے گا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > مسلم لیگ کو اترپردیش میں بھی مضبوط کیا جائے گا
سیاست

مسلم لیگ کو اترپردیش میں بھی مضبوط کیا جائے گا

Last updated: ستمبر 9, 2025 1:35 شام
newsg24urdu 1 مہینہ ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) انڈین یونین مسلم لیگ کے نوجوانوں کا شعبہ مسلم یوتھ لیگ کے یوتھ ونگ کا ایک صوبائی اجلاس اقبال لائبریری بانس منڈی میں منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر قومی صدر یوتھ لیگ حاجی سرفراز غازی اور قومی جنرل سیکرٹری ٹی پی اشرف نے یوتھ لیگ کی ریاستی تنظیم کی تشکیل نو اور جنتر منتر پر ہونے والے جمہوریت تحفظ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا.

قومی صدر سرفراز غازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری جمہوریت کو قتل کرنے کی کوشش ہے۔ ایک جیسے باہمی نظریات کی حامل سیکولر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہئے اور ملک بچانے کی اس مہم میں مسلم لیگ کے اس مارچ کا حصہ بننا چاہئے ۔

قومی جنرل سکریٹری ٹی پی اشرف نے عوام سے اپیل کی کہ جس طرح مسلم لیگ نے کیرالہ میں خود کو مضبوط کیا اور اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کیا، اسی طرح مسلم لیگ کو اتر پردیش میں بھی مضبوط کرنا ہوگا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی صدر ڈاکٹر متین خان اس پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ پروگرام کی نظامت کر رہے ضلع صدر عتیق احمد نے بتایا کہ 11 تاریخ کو دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے مظاہرے میں عمران پرتاپ گڑھی کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنی ہے ۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

جمہوریت کے تحفظ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا اور اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہو گا۔ پروگرام میں ریاستی نائب صدر محمد احمد ، حاجی اشتیاق نظامی ، کمیل انصاری ، رضوان انصاری، اسرار ، رضوان علی وغیرہ نے خصوصی تعاون پیش کیا ۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

راشٹریہ لوک دل کی ڈویژنل ورکرس کانفرنس

آر ایس ایس کی یکجہتی پہل: مسلم سماج کو مخالفت نہیں بلکہ حمایت کرنی چاہیے

اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کو خط

آر ایس ایس سربراہ کا بیان زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے: مسلم لیگ

رکنیت مہم اتحاد و مضبوطی کی علامت: اکرم انصاری

TAGGED:انڈین یونین مسلم لیگمسلم لیگمسلم لیگ اترپردیش
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article حلیم اللہ خان صدر، امین الحق عبداللہ قاسمی جنرل سکریٹری منتخب
Next Article عظمت حسن و معاویہ کانفرنس 28 ستمبر کو منعقد ہوگا
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?