کانپور ( محمد عثمان) استاذ العلماء حضرت مولانا محمد شکیل صاحب قاسمی کی رحلت اہلیان کانپور کا بہت بڑا خسارہ ہے۔ شہر کے بڑے اور سرپرست کے طور پر مولانا کی شخصیت آخری تھی۔ اب اس حوالہ سے شہر کانپور یتیم ہوگیا ہے۔ مولانا اس عاجز سے بے پناہ محبت و شفقت کا معاملہ فرماتے تھے۔ جب بھی ملتے محبت سے گلے لگاتے اور دعاؤں سے نوازتے۔ مولانا کے جانے سے دل بہت مغموم ہے۔ اللہ رب العزت حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو مولانا نعم البدل عطا فرمائے۔ان خیالات کا اظہار مولانا متین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔