By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی سے ایک ملاقات
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی سے ایک ملاقات
Blog

نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی سے ایک ملاقات

Last updated: مارچ 7, 2025 5:13 شام
mohdshafiquefaizi 11 مہینے ago
SHARE

قوم و ملت کے ہمدرد شفیق فیضی سے ایک بامقصد نشست

فیض آباد/ آصف جمیل امجدی/ جب بھی کوئی صاحبِ عزیمت پیکرِ اخلاص مردِ میدان اور قوم کا سچا ہمدرد اپنی مساعیِ جمیلہ سے ملت کے احوال میں تغیر و تبدل کا ذریعہ بنتا ہے تو تاریخ کے صفحات پر اس کا نام روشن حرفوں میں ثبت ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک قد آور اور نمایاں شخصیت نیوز جی 24 ایڈیٹوریل ہیڈ شفیق فیضی ہیں جن کی زبان و قلم میں وہ تاثیر اور شفافیت ہے کہ بڑے بڑے عہدہ داران جنبش میں آ جائیں مسائل کی گتھیاں سلجھنے لگیں اور مظلوموں کی فریاد اقتدار کے ایوانوں تک جا پہنچے۔
ان کی علمی و فکری جولانی کا عملی مظہر شاندار میڈیا پلیٹ فارم "نیوز جی 24” ہے جو قوم مسلم پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف نہ صرف توانا آواز بلند کرتا ہے بلکہ وہ تحریریں اور تجزیے پیش کرتا ہے جو حکومتی کارندوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ثابت ہوتے ہیں۔ یہ محض ایک نیوز پلیٹ فارم نہیں بل کہ ملت کے حق میں ایک مضبوط دفاعی قلعہ ہے جس کی تقویت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہر صاحبِ درد کو اس کے فروغ میں اپنی مالی معاونت پیش کرنی چاہیے تاکہ ملتِ اسلامیہ کی آواز مزید بلند اور مستحکم ہو۔

گزشتہ روز 5 مارچ 2025 بروز بدھ، شفیق فیضی کی نوازش ہوئی کہ وہ از راہِ کرم فیض آباد میں میرے آشیانے پر تشریف لائے۔

یہ نشست اگرچہ وقت کی قلت کے سبب مختصر رہی لیکن فکری لحاظ سے نہایت بابرکت اور پرمغز رہی۔ گفتگو کے متعدد پہلو رہے لیکن جو موضوع مرکزِ سخن بنا وہ "قومِ مسلم کی زبوں حالی اور اس کے تدارک کی صورتیں” تھا۔
یہ کوئی ڈھکی چھپی حقیقت نہیں کہ ہماری قوم جسے کبھی اصطفاء کا شرف حاصل تھا آج زوال کے گہرے اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔ اغیار کی سازشیں اور اپنوں کی غفلت نے ہمیں کمزور سے کمزور تر کر دیا ہے۔

ان حالات میں شفیق فیضی جیسے اہلِ قلم و اہلِ درد کی مساعی ایک امید کی کرن ہے جن کا مقصد محض الفاظ کا شور پیدا کرنا نہیں بل کہ حقیقتاً ایک مثبت تبدیلی کو یقینی بنانا ہے۔
آپ کی گفتگو میں جو جِدّت اور مقصدیت پائی جاتی ہے وہ کسی بھی خوابیدہ ذہن کو بیدار کرنے کے لیے کافی ہے۔ ان کے الفاظ نہ صرف جذبات سے لبریز ہوتے ہیں بلکہ تدبر و حکمت کے آئینہ دار بھی ہوتے ہیں۔ قوم کے تئیں ان کے اخلاص اور عملی جدوجہد کو دیکھ کر بے ساختہ یہ شعر زبان پر آ جاتا ہے
ع۔
نہ تخت و تاج میں نہ لشکر و سپاہ میں ہے
جو بات مردِ قلندر کی بارگاہ میں ہے

- Advertisement -
Ad imageAd image

یہ مختصر ملاقات ایک ایسے عزم پر منتج ہوئی کہ ہم سب کو اپنی بساط بھر ملت کے استحکام کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ بات صرف حمایت کی نہیں عملی اقدام کی ہے اور عملی اقدام کا سب سے بڑا مظہر یہ ہے کہ ہم ان اداروں کو تقویت پہنچائیں جو ہمارے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

اللہ تعالیٰ شفیق فیضی کی مساعی کو مزید بارآور کرے اور انہیں استقامت و ثابت قدمی کے ساتھ ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد

سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی

ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری

سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد

امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

TAGGED:شفیق فیضینیوز جی 24نیوز جی 24 اردونیوز جی 24 ہندی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article صدقہ فطر کی قیمت اس سال 70 روپے مقرر کی گئی
Next Article ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے
1 Review
  • ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے - NewsG24Urdu says:

    […] افراد حکومت اور انتظامیہ کے نشانے پر ہیں۔ کچھ گمنام شخصیتیں ہیں جن کی سماجی اعتبار سے اپنی کوئی حیثیت نہیں لیکن […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?