کانپور:سونے سے پہلے آگ اور چراغ بجھا دیں اور کہیں پر جلتی آگ نہ چھوڑیں چولہے ،ہیٹر وغیرہ بند کر دیں حدیث میں ہے کہ رات میں جب تم سونے جاﺅتو چراغ بجھا دو اور جلتی ہوئی آگ نہ چھوڑو بسا اوقات چوہا آگ کی بتی کو بھڑکا دیتا ہے اورگھر والے حادثہ کا شکار ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام کمبل تقسیم کے موقع پر مولانا محمد ہا شم اشرفی امام عید گاہ گدیانہ نے کیامولانا اشرفی نے کہا موسم کی سردی اور شیت لہر سے بچنے کے لئے گلی گلی ،چوراہوں اور سڑکوں کے کنارے جگہ جگہ الاﺅجلائے جاتے ہیں جب تک الاﺅبھڑکتا ہے لوگ ہاتھ پاﺅں سینکتے ہیں اور جب آنچ کم ہوتی ہے تو آگ چھوڑکر چلے جاتے ہیں جس سے کبھی کبھی بڑے بڑے حادثات ہو جاتے ہیں کبھی انگیٹھی سے چنگاری اُڑ کر گھر کو جلا دیتی ہے کبھی ہوا کے جھوکے سے سلگتا ہو الاﺅبھڑک جاتا ہے اور آگ لگ جاتی ہے
احتیاط کا تقاضا ہے کہ الاﺅکو سلگتا ہوا نہ چھوڑیں اسے بجھا کر ہی جائیں اور رات کو سوتے وقت گھر میں آگ، کوئلوں کی انگیٹھی، گیس یا بجلی کے چولہے اور ہیٹر وغیرہ بند کر دیے جائیں بصورت دیگر نقصان کا اندیشہ ہے اوربجلی کے بلب بھی بجھا دیے جائیں۔ کیوں کہ بجلی آگ کی ایک قسم ہے، اس کے علاوہ اندھیرے میں سونا طبی لحاظ سے بہت زیادہ مفید ہے اگر جلتا رہے گا تو سرکٹ شارٹ ہونے سے جان ،مال کا نقصان ہو سکتا ہے
انہوں نے شہر کے سرمایہ داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چوراہوں و دیگر مناسب مقامات پر الاﺅ جلوائیں اور سردی سے بچنے کے لئے غریبوں ،بے سہاروں،کمزوروں،اسٹین و بس اسٹاپ پر لوگوں کے لیے کمبل و لحاف کا انتظام کرکے اللہ و رسول کی خوشنودی حاصل کریں واضح ہو کہ آل انڈیا غریب نواز کونسل نے ناصر ہاسپٹل جاج مؤ، وارث ہاسپٹل بابو پوروا ،ہاسٹل کے طلبہ سمیت دیگر غرباء کو کمبل تقسیم کیے دوسری طرف بعد نماز مغرب سی بلاک مچھریا میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام عرس سرکار کلاں و جشن غریب نواز کا شاندار انعقاد حافظ بہار الدین اشرفی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں غازی اسلام مولانا محمد ہاشم اشرفی خلیفہ حضور سرکار کلاں علیہ الرحمہ نے سرکار کلاں علیہ الرحمہ کی سیرت پر شاندار خطاب کیا
جشن میں تلاوت حافظ عزیز اللہ برکاتی نے فرمائی نعت و منقبت کے نذرانے مولانا فیض رضا چشتی، حافظ عقیل احمد،مولانا وکیل چشتی،مولانا صابر جامعی،حافظ شہنواز چشتی ،قاری محمد احمد اشرفی ،محمد حسن شبلی اشرفی نے پیش کئے نظامت کے فرائض آصف رضا حبیبی و حافظ نیاز احمد اشرفی نے بحسن و خوبی انجام دیے اس موقع پر بطور خاص حافظ محمد ارشد اشرفی،حاجی سراج الدین ،حاجی عبد الستار،حاجی عبد الحمید ،حافظ صابر برکاتی،ماسٹر اقبال احمد نوری ،شاکر علی،ببلو اشرفی وغیرہ موجود رہے وہیں بعد نماز عشاءآل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام چھپن پار ک جوہی لال کالونی میں ہوئے منعقدہ جشن غریب نوازمیں مولانا مفتی کاظم رضا اویسی نے شاندار خطاب کیا،حافظ آصف رضا نے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا مولانا انصار رحمانی ،مولانا مقصود عالم،شمشیر عرف منا ، فخرالدین بابو ،محمد وارث وغیرہ شریک رہے