By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ڈاکٹر نذیر احمد ندوی: ایک باکمال استاذ اور بے ضرر انسان
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > ڈاکٹر نذیر احمد ندوی: ایک باکمال استاذ اور بے ضرر انسان
آج کل

ڈاکٹر نذیر احمد ندوی: ایک باکمال استاذ اور بے ضرر انسان

Last updated: اکتوبر 10, 2025 3:57 صبح
newsg24urdu 2 ہفتے ago
ڈاکٹر نذیر احمد ندوی: ایک باکمال استاذ اور بے ضرر انسان
ڈاکٹر نذیر احمد ندوی: ایک باکمال استاذ اور بے ضرر انسان
SHARE

مولانا محمد سعد خاں ندوی کی زیرِ نظامت مرکز الاسلام، پیچ باغ کانپور میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

کانپور (محمد عثمان قریشی)
مدرسہ مرکز الاسلام پیچ باغ، کانپور میں ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا ڈاکٹر نذیر احمد ندوی کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف علمی و دینی شخصیات نے مرحوم کے اوصافِ حمیدہ اور خدماتِ جلیلہ پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کی صدارت مولانا محمد سعد خاں ندوی (امام و خطیب مسجد رئیس باغ، تلک نگر) نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ:

“ایسے اساتذہ مدرسوں میں بہت کم نظر آتے ہیں جو بیک وقت اتنی خوبیوں کے حامل ہوں۔ ڈاکٹر نذیر احمد ندوی صاحب اتنی صفات کے باوجود نام و نمود اور شہرت سے ہمیشہ دور رہے۔ ہر طالب علم اور متعلق رکھنے والا یہی محسوس کرتا کہ مولانا ان سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ فراغت کے بعد وہ ہر سال عیدین پر خود فون کر کے دعائیں دیتے تھے، ایسا تو اکثر خاندان والے بھی نہیں کرتے۔ وہ واقعی جامع الکمالات شخصیت تھے۔”

ڈاکٹر ظفر احمد ندوی (پرنسپل، مدرسہ صدیقیہ ضیاء الاسلام) نے کہا کہ:

“مولانا ڈاکٹر نذیر احمد ، حضرت مولانا علی میاں ندوی کے نہایت قریبی ساتھی تھے۔ وہ چاہتے تو کسی بھی یونیورسٹی میں پروفیسر بن سکتے تھے، لکھنؤ یونیورسٹی سے خود انہیں آفر تھی جہاں سے انہوں نے ڈاکٹریٹ کیا تھا، لیکن انہوں نے دنیاوی مناصب کے بجائے ندوۃ العلماء کی خدمات کو ترجیح دی۔ پیسوں کے پیچھے نہیں بھاگے بلکہ خود خاک میں مل کر دوسروں کو گل و گلزار بنا دیا۔”

- Advertisement -
Ad imageAd image

مولانا توحید عالم ندوی (استاذ، مدرسہ صدیقیہ) نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“میں کئی سال حضرت کی نگرانی میں رہا، مگر کبھی انہیں دوسروں سے خدمت کراتے نہیں دیکھا۔ اگر ٹوپی دھلوانی بھی ہوتی تو بڑی معذرت کے ساتھ کہتے۔ وہ وقت کے نہایت پابند تھے، درسگاہ کا ناغہ نہیں کرتے اور بچوں کے حق میں نرم دل رکھتے۔ ان میں ایک نگران سے زیادہ باپ کی سی شفقت نمایاں تھی۔”

مولانا فہیم احمد ندوی (امام و خطیب مسجد الحمید، بیکن گنج) نے فرمایا:

“دس دن قبل ہی اسلامک سینٹر لکھنؤ کے ایک پروگرام میں حضرت سے ملاقات ہوئی۔ بڑی محبت سے ملے اور فرمایا کہ مجھے فخر ہے میں نے ان سے اعدادیہ میں تعلیم حاصل کی۔ ان کے بتائے ہوئے جملے آج بھی یاد ہیں۔ ان کی خاص بات یہ تھی کہ عربی ادب کے استاذ ہونے کے باوجود ترجمہ تین زبانوں — اردو، ہندی اور انگریزی — میں بتاتے تھے تاکہ معنی ذہن میں بیٹھ جائیں۔”

مولانا سید شافع رومی (اناؤ) نے کہا:

“اللہ نے استاذ محترم کو ایک نایاب صفت عطا فرمائی تھی — نفس کا غناء۔ وہ مال و دولت، شہرت، خوراک، پوشاک، حتیٰ کہ دنیا کی ہر نعمت سے بے نیاز تھے۔ اکیلے چلتے رہتے، نہ ادھر دیکھتے نہ ادھر۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور ہمیں ان کی بتائی باتوں پر عمل کی توفیق دے۔ آمین۔”

پروگرام کا آغاز قاری عاصم صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض مولانا سعد خاں ندوی نے انجام دیے، جبکہ اختتامی دعا مولانا محمد ذاکر قاسمی (امام و خطیب مسجد یتیم خانہ) نے کی۔

آخر میں مفتی رضاء اللہ صاحب نے تمام حاضرین و مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر مولانا محمد ذاکر قاسمی، مولانا عبد الہادی، مولانا ایاز احمد، مولانا رضاء اللہ، قاری محمد عاصم، کلیم ہاشمی، اور انجینئر محمد انس صاحبان موجود رہے۔

- Advertisement -

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:ڈاکٹر نذیر احمد ندویمحمد سعد خاں ندویمرکز الاسلامنذیر احمد ندوی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی شخص نہیں شخصیت ہیں، ڈاکٹر عمار رضوی
Next Article امید پورٹل پر وقف جائداد کو رجسٹر کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?