By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ڈاکٹر عمار رضوی
تعلیم

کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: اپریل 12, 2025 3:55 شام
newsg24urdu 6 مہینے ago
کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ڈاکٹر عمار رضوی
کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے
SHARE

فخرالدین علی احمد پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج،میں سالانہ جلسۂ تقسیمِ انعامات کا شاندار انعقاد

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) فخرالدین علی احمد پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج، محمودآباد میں 48واں سالانہ جلسۂ تقسیمِ انعامات و جشنِ تعلیمی شایانِ شان انداز میں منعقد ہوا، جس میں ریاستِ اترپردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کردارساز تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

تقریب کا آغاز مجسمے پر گلپوشی اور چراغ روشن کرنے سے ہوا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیما سنگھ نے استقبالیہ خطاب میں ادارے کی تعلیمی، نصابی، اور سماجی خدمات کا احاطہ کیا۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف معلومات کا حصول نہیں بلکہ ایک باشعور اور باکردار انسان کی تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا کردار روحانی باپ جیسا ہوتا ہے، جو طالب علم کو نہ صرف علم دیتا ہے بلکہ اس کی شخصیت کو بھی سنوارتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں جوش کے ساتھ ہوش اور شعور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے۔ انہوں نے کردارساز تعلیم پر زور دینے کی وکالت کی۔

کالج کے طلباء و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ کالج پہنچنے پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عمار رضوی کا کالج کے این سی سی، این ایس ایس، روورز و رینجرز اسٹوڈنٹس نے پُرجوش استقبال کیا۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ جیسے اہم موضوعات پر ڈرامے اور سنگیت پیش کیے گئے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر منتظر قائمی نے کی، اور ڈاکٹر نیرج کمار نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس موقع پر کالج کے ٹاپرز، یو جی سی نیٹ اور جے آر ایف کامیابین، این سی سی و روورز-رینجرز کیڈیٹس، ثقافتی و کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں طلبہ و طالبات، سڑک تحفظ بیداری مہم اور قومی خدمت اسکیم میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں کو انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر پروفیسر سرویش کمار مشرا نے مہمانانِ گرامی، اساتذۂ کرام، طلبہ و طالبات اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پروفیسر محمد سعید، ڈاکٹر داود احمد، پروفیسر سرویش کمار مشرا، ڈاکٹر زبیا خان، ڈاکٹر ونیتا پانڈے، ڈاکٹر دیپ شکھا، پروفیسر جیوتی شاہ، ڈاکٹر ثنا پروین انصاری کے علاوہ بہت سے لوگ موجود رہے

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ہم سب علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں

کامِل فاضل کورسز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے، حکومت یوپی کا بڑا فیصلہ

ہندوستان میں اسلامی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک انقلابی قدم

مسابقہ جاتی پروگرام اختتام پذیر، طلبہ انعامات سے نوازے گئے

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز

TAGGED:بھارت میں تعلیمتعلیمکردارساز تعلیم
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article خوشیوں کے تہوار میں عدم رواداری اور نفرت تشویشناک : محمد نعیم
Next Article اشرف العلوم جاجمؤ میں نئے تعلیمی سال کے لئے داخلوں کا اعلان
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?