By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کو ملی عالمی شناخت: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کو ملی عالمی شناخت: ڈاکٹر عمار رضوی
Blog

یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کو ملی عالمی شناخت: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: فروری 27, 2026 7:21 شام
asansari 3 دن ago
SHARE
Highlights

    لکھنؤ۔ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہولی کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سنگاپور اور جاپان کے چار روزہ غیر ملکی دورے کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اتر پردیش کی ترقی کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
    ڈاکٹر رضوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیر ملکی دورے کے دوران ہندوستانی نژاد افراد کی جانب سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا جس گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا، اس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ ان کی مقبولیت اور شہرت صرف ہندوستان تک محدود نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی شناخت مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے باشندے خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ریاست کو یوگی آدتیہ ناتھ جیسے ترقی پسند رہنما کی قیادت حاصل ہے، جنہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی ریاست کو ترقی یافتہ صوبوں کی صفِ اوّل میں لانے کا عزم کیا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں سنگاپور اور جاپان کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمتی معاہدوں (ایم او یو) پر دستخط اور تقریباً ڈھائی لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہونا ریاستی معیشت کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔ ان سرمایہ کاری منصوبوں کے ذریعے ریاست کے تقریباً پانچ لاکھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو اتر پردیش کی اقتصادی ترقی کو نئی رفتار فراہم کریں گے۔
    ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ ریاست میں تیزی سے فروغ پاتا بنیادی ڈھانچہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بہتر ہوتی قانون و انتظام کی صورتحال ہی وہ عوامل ہیں جن کی بدولت آج غیر ملکی سرمایہ کار اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے ہمراہ گئے وفد کے تمام اراکین کو اس کامیاب غیر ملکی دورے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
    اپنے پیغام کے اختتام پر ڈاکٹر عمار رضوی نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش ترقی کے نئے باب رقم کرتے ہوئے ملک کی صفِ اوّل کی ترقی یافتہ ریاستوں میں اپنا نمایاں مقام ضرور حاصل کرے گا۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنای کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوس ناک:ڈاکٹر عمار رضوی

    ہولی ایک دوسرے کو گلے لگانے اور اختلافات کو دور کرنے کا تہوار ہے

    تعلیم کے ذریعے ہی ہم اپنی ثقافت اور تہذیب کا علم حاصل کرتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید

    رمضان المبارک اصلاحِ نفس اور خدمتِ انسانیت کا بابرکت مہینہ: ذکی طارق

    جنت چاہتے ہو تو والدین کی خدمت کرو: مولانا سلمان مظاہری

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article رمضان المبارک اصلاحِ نفس اور خدمتِ انسانیت کا بابرکت مہینہ: ذکی طارق
    Next Article تعلیم کے ذریعے ہی ہم اپنی ثقافت اور تہذیب کا علم حاصل کرتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنای کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوس ناک:ڈاکٹر عمار رضوی
    ہولی ایک دوسرے کو گلے لگانے اور اختلافات کو دور کرنے کا تہوار ہے
    تعلیم کے ذریعے ہی ہم اپنی ثقافت اور تہذیب کا علم حاصل کرتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید
    یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کو ملی عالمی شناخت: ڈاکٹر عمار رضوی
    رمضان المبارک اصلاحِ نفس اور خدمتِ انسانیت کا بابرکت مہینہ: ذکی طارق

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?