By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: 2 روزہ مرکزی اجلاس سیرت صحابہ کی تیاریاں آخری مراحل میں
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > 2 روزہ مرکزی اجلاس سیرت صحابہ کی تیاریاں آخری مراحل میں
مذہبیات

2 روزہ مرکزی اجلاس سیرت صحابہ کی تیاریاں آخری مراحل میں

Last updated: دسمبر 4, 2024 3:54 شام
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) انجمن فروغ سنت کانپور کے زیر اہتمام 47 سالہ قدیمی اجلاس "سیرت صحابہ” امسال 6,7 جمادی الآخر 1446ہجری مطابق 7،8 دسمبر 2024 بروز سنیچر ، اتوار بعد عشاء قاضی شہر کانپور حافظ معمور احمد جامعی کی زیر صدارت منعقد ہوں گے۔ اجلاس کے کنوینر مولانا منصور احمد قاسمی نے  تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں خطاب فرمانے کیلئے دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا مفتی محمد راشد اعظمی ، نائب أمیر الہند مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند ، مدرسہ فاروقیہ کاکوری لکھنؤ کے مہتمم مولانا عبدالعلی فاروقی، مدرسہ معہد ملت مالیگاؤں کے مہتمم مولانا عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علاوہ ملک کے دیگر اکابر علمائے کرام تشریف لا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ قاری خوش الحان قاری اصحاب الحق بنگال، مداح خیرالانام مولانا قاری محمد عمران قاسمی مرادآبادی نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ انجمن فروغ سنت کے جنرل سیکرٹری مفتی اقبال احمد قاسمی نے اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ امت مسلمہ کو نبی علیہ السلام اور آپ کے صحابہ کے بلند مقام اور ان کے فضائل و کمالات کے تذکرہ کے علاوہ مسلمانوں میں پھیلی غلط رسومات اور نت نئی گمراہیوں سے آگاہ کرنا اور سنت و صراط مستقیم پر چلنے کیلئے آمادہ کرنا ہے۔ معتبر علماء کرام  کے ذریعۂ پورے دین پر روشنی ڈالی جاتی ہے ۔ خواتین کو بھی پردہ کے ساتھ شرکت کا موقع ہوتا ہے ، شب کے جلسوں کے علاوہ دن میں خواتین کی خصوصی نشست بھی منعقد ہوتی ہے، جو امسال 7 جمادی الآخر  مطابق 8 دسمبر بروز اتوار دوپہر دو بجے دن میں ہوگی۔ آخر میں کنوینر مولانا منصور احمد قاسمی اور انجمن کے جنرل سکریٹری مفتی اقبال احمد قاسمی نے شہر کے عوام و خواص سے اس اہم دو روزہ مرکزی اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ہی خواتین کے اجلاس میں اپنے گھروں کی خواتین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچانے کی اپیل کی ۔

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:اسلاماسلامی معلوماتسیرت صحابہکانپور سیرت صحابہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سور کے نام لینے کو برا جاننا؟
Next Article حدیث رسول ؐ کے بغیر نہ قرآن سمجھا جا سکتا ہے اور نہ دین پر چلا جا سکتا ہے: مولانا مفتی راشد اعظمی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?