By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: جشن چراغاں و جلوس محمدی کا شاندار انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > جشن چراغاں و جلوس محمدی کا شاندار انعقاد
آج کل

جشن چراغاں و جلوس محمدی کا شاندار انعقاد

Last updated: ستمبر 6, 2025 12:49 شام
newsg24urdu 2 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) محسن انسانیت حضور رحمت عالم ﷺ کے یوم ولادت با سعادت کے مبارک و مسعود موقعے پر جشن چراغاں و جلوس عید میلاد النبی ﷺ کا بڑے پیمانے پر الجامعۃ الاسلامیہ اشرف المدارس گدیا نہ میں اہتمام کیا گیا جس میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا محمد ہاشم اشرفی امام عید گاہ گدیا نہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سارے جہان کے لئے رحمت بن کر آئے آپ نے انسانیت، مانو تہ، بھائی چارے، اخلاق، اخلاص، پیار، محبت، امن و شانتی کا درس دیا آپ نے بیٹیوں کو رحمت کہا ہے اور بیٹیوں کو جائداد سے حصہ دینے کی تاکید کی ہے اگر لوگ بیٹیوں کو حصہ دینے لگے تو سماج سے جہیز کی مانگ سسرال میں بیٹیوں پر تشد د ختم ہوگا

واضح رہے کہ جلوس عیدمیلادالنبی اپنی سابقہ روایات کے ساتھ مولانا اشرفی صاحب کی قیادت میں جامعہ اشرف المدارس کے باب الغوث سے روانہ ہوا جس میں درجنوں ) انجمنوں نے حصہ لیا اور جب عاشقان رسول جلوس لیکر گلیوں سے گزرے تو جوش و خروش سے لبریز ہو کر نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یا رسول الله ، سرکار کی آمد مرحبا، مختار کی آمد مرحبا لبیک یا رسول اللہ کے پر کیف نعروں سے فضا گونج اٹھی اور ماحول بہت ہی خوشگوار ہو گیا اور امن امان کی مثال پیش کرتے ہوئے کبوتروں کو آزاد کیا گیا

اس سے قبل دیر رات جامعہ کے خدیجہ الکبری ہال میں جشن چراغاں کا اہتمام کیا گیا اس کی خصوصیت یہ تھی کہ اس کے شرکاء نیا غسل کرکے باوضو اور صاف کپڑوں میں ملبوس ہو کر سروں پر عمامہ سجائے ہوئے عطر میں معطر تھے سب کی زبان پر درود پاک جاری تھا ہر خاص و عام نے شان رسالت ﷺ میں نعت خوانی کر کے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا ایک ایک کر کے شرکاء نے آقا کی میلاد کی خوشی میں 313 دیسی گھی کے چراغ روشن کئے بعدہ حلقہ ذکر میں شریک ہو کے سبھی نے اپنے قلوب کو منور کر کے روحانیت محسوس کی پھر عین بھور ( وقت ولادت ) پر رونما ہونے والے واقعات مولانا اشرفی نے بڑے ہی خوبصورتی کے ساتھ بیان فرمائے اس کے بعد گنبد خضری کی طرف لو لگا کر پورے مجمع نے درود شریف و صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور ہندوستان سمیت عالم اسلام میں امن و امان ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی

لنگر رسول عام طور سے تقسیم کر کے میلا د النبی کے تحفہ سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر قرب و جوار ائمہ مساجد و علماء کرام و دانشوران قوم،ہزاروں عاشقان رسول سمیت خاص طور سے الحاج سید خورشید عالم ، سید فہد عالم ،حاجی حیدر نفیس غازی ، بشیر احمد شاکر علی، محمد اسلم محمد حنیف عبدالکریم، عربی حس لعل محمد ، نعمان اختر ، ڈاکٹر سلیم احمد وغیرہ موجود کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے

- Advertisement -
Ad imageAd image
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:جشن چراغاںکانپورکانپور خبرکانپور کی خبرمحسن کائنات
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article رسول کی اتباع ہی محبت کی اصل دلیل ہے
Next Article آفتاب عالم ندوی کی دفتر انجمن مسلم آنہ فنڈ میں حاضری
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?