By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: آئین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے باہمی قومی اتحاد لازمی ہے: قاضیئ شہر
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > آئین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے باہمی قومی اتحاد لازمی ہے: قاضیئ شہر
سیاست

آئین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے باہمی قومی اتحاد لازمی ہے: قاضیئ شہر

Last updated: فروری 13, 2025 5:03 شام
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
SHARE

ملک میں آئین کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا: پرکاش امبیڈکر


کانپور🙁 محمد عثمان قریشی) آئین کی خلاف ورزی کو کیسے روکا جائے اس تعلق سے منداکنی میں آل انڈیا اقلیتی بورڈ کی جانب سے قاضئ شہر کانپور حافظ عبد القدوس ہادی(صدر آل انڈیا اقلیتی بورڈ)کی صدارت میں ملک کے حالات کے پیش نظر اور آئین کی حفاظت کیلئے شہر کی سماجی، مذہبی شخصیتوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے طورپر آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے محترم پرکاش امبیڈکر کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر پرکاش امبیڈکر جی (ممبئی) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جسے قطعی برداشت نہیں کیا جانا چاہئے، یہ سبھی جانتے ہیں کہ ملک میں جتنی بھی سماجی و سیاسی تنظیمیں ہیں آئین کے خلاف ہونے والے کاموں کی مخالفت تو کرتی ہیں لیکن میدان عمل میں کوئی سامنے نہیں آتا جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اعلیٰ مقام پر بیٹھے افسران کے ذریعہ من مانے اور دباؤ والے فیصلے سنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی افسران زندگی کے اس دور میں ملے جنہوں نے یہ بتایا کہ کوئی بھی کام جو آئین کے خلاف ہوتا ہے جب انجام دیا جاتا ہے تو ملک میں عوام کے ذریعہ دباؤ بنایا جانا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہوتا جس کے سبب ہمیں آئین کی خلاف ورزی پر مجبورکیا جاتا ہے، اس لئے اگر آئین کی بقاء کو سلامت رکھنا چاہتے ہیں تو آئین کے خلاف کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ اس کے خلاف میدان میں آنا چاہئے، پر امن طریقے سے احتجاج درج کرانا چاہئے تاکہ اعلیٰ مقام پر فائز افسران پر اس کا اثر پڑے اور وہ فیصلہ سنانے سے قبل کئی بار سوچیں.

آج ہمارے عوام میں یہ کمی آ گئی ہے کہ ہم اپنے حق کیلئے آواز نہیں اُٹھاتے ہیں۔ اس موقع پر قاضئ شہر کانپور نے کہا کہ آزاد ملک کو جمہوری نظام دینے کیلئے آئین جیسی عظیم چیز ہمیں دینے والے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خانوادے کے چراغ جناب پرکاش امبیڈکر آج ہمارے درمیان آئین کی تحفظ و بقاء کیلئے موجود ہیں تو ہمیں بھی ملک میں ہو رہے مظالم کے خلاف قومی اتحاد قائم کرتے ہوئے متحد ہونا پڑے گا، تاکہ کسی بھی خلاف آئین عمل کو روکا جا سکے، جب ہم بلا تفریق مذہب و ملت متحد رہیں گے تو ہمارا حق دبانا آسان نہیں ہوگا.

- Advertisement -
Ad imageAd image

ہمیں جان لینا چاہئے کہ اتحاد میں ہی ملک کی امن و سلامتی اور ترقی مضمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت اچھا موقع ہے کہ جب ہمیں آپس میں بیٹھ کر اپنے ملک کے آئین کی بقاء و ا س کے تحفظ کیلئے فکر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اس کا ضرور کوئی مثبت نتیجہ نکلے گا۔ میٹنگ کو پاسٹر جتیندر، دھنی راؤ بودھ پینتھر و سردار پرویندر لارڈ نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر میٹنگ میں مولانا عبد القادر قاسمی، مولانا ابوبکر ہادی قاسمی، دھنی راؤ بودھ پینتھر، سردار پرویندر لارڈ، پاسٹر جتیندر، مولانا شمیم جامعی، مولانا موسیٰ اشاعتی، مولانا وثیق ثاقبی، مولانا امجیب اکرام ندوی، محمد پرویز، حافظ منظر الاسلام، حافظ شاہ فہد،محمد ناصر وغیرہ موجود تھے۔ 

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو

وقف قانون 2025: سپریم کورٹ میں اہم سماعت، کل بھی جاری رہے گی سماعت

اترپردیش: 350 سے زائد مسجد، مدرسوں پر کارروائی، کہیں تالا تو کہیں چلا بلڈوزر

پسماندہ کنونشن کامیابی سے اختتام پذیر

مومن انصار سبھا کا شراکت داری کنونشن لکھنؤ میں منعقد ہوگا

TAGGED:آئین کی خلاف ورزیپرکاش امبیڈکرقاضئ شہرقاضئ شہر کانپورہوٹل منداکنی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article شب قدر: بجلی،پانی اور صفائی کے بہتر نظام کی مانگ شب قدر: بجلی،پانی اور صفائی کے بہتر نظام کی مانگ
Next Article قرآن مجید توبہ و استغفار کی ترغیب دیتاہے:قاضیئ شہر حافظ عبد القدوس ہادی قرآن مجید توبہ و استغفار کی ترغیب دیتاہے:قاضیئ شہر حافظ عبد القدوس ہادی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?