By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: افطار پارٹی: جامع مسجد دریاباد میں سیکڑوں روزہ داروں کی شرکت
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > افطار پارٹی: جامع مسجد دریاباد میں سیکڑوں روزہ داروں کی شرکت
آج کل

افطار پارٹی: جامع مسجد دریاباد میں سیکڑوں روزہ داروں کی شرکت

Last updated: مارچ 30, 2025 5:25 صبح
newsg24urdu 7 مہینے ago
افطار پارٹی: جامع مسجد دریاباد میں سیکڑوں روزہ داروں کی شرکت
افطار پارٹی: جامع مسجد دریاباد میں سیکڑوں روزہ داروں کی شرکت
SHARE

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) جامع مسجد دریاآباد کے میدان میں ایکوا کول آر او واٹر سپلائر دانش احمد ہاشمی اور ان کے نوجوان ساتھیوں، ہلال قدوائی، سفیان راعین، التمش، مونس امن، طلحہ عدنان، سراج احمد، توصیف احمد، اور عاطف ملک کی جانب سے ایک عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قصبے کے مختلف محلوں سے سینکڑوں روزہ داروں نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں مسلمانان قرب و جوارنے رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہوئے۔

جامع مسجد کے امام مولانا شکیل احمد ندوی نے افطار پارٹی سے قبل روزے اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان کا روزہ فرض ہے۔ جبکہ تراویح سنت مؤکدہ ہے۔ انہوں نے حدیث نبوی ﷺ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کراتا ہے۔ اس کے گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے۔ جہنم سے آزادی نصیب ہوتی ہے اور روزہ دار کے برابر ثواب حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس زیادہ کچھ نہ ہو تو وہ محض ایک کھجور یا پانی کا گھونٹ پلا کر بھی یہ ثواب حاصل کرسکتا ہے۔

مولانا شکیل احمد ندوی نے شب قدر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص کسی روزہ دار کو حلال کھانے یا پانی سے افطار کرائے۔ فرشتے اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔

نماز مغرب اور روزہ افطار کے بعد ملک میں امن و امان، بھائی چارے اور خیر و برکت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس بابرکت موقع پر علمائے کرام، حفاظ کرام، اور سماجی شخصیات، جن میں ڈاکٹر نور عالم، ماسٹر محمد حسنین، مولانا عبدالماجد، سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری محمود احمد، اور سیف ادریسی شامل تھے۔ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

آخر میں ایکوا کول آر او واٹر سپلائر کے دانش احمد ہاشمی نے تمام مہمانوں اور روزہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے مزید نیک کاموں میں تعاون کی امید ظاہر کی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز

دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے

ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا

امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

نفرت کی سیاست وقتی ہوتی ہے، لیکن محبت کی طاقت دائمی ہے: مولانا ارشد مدنی

TAGGED:افطارافطار پارٹیافطاریبارہ بنکیجامع مسجد دریاآباد
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم! عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم!
Next Article آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کا دورہ، کسی انہونی کا پیش خیمہ تو نہیں؟ آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کا دورہ، کسی انہونی کا پیش خیمہ تو نہیں؟
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم "بزمِ عزیز” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
اوقاف جائداد کے امید پورٹل پر اندراج کے لیے مہم کا آغاز
دین کا حقیقی مطلب مکمل دستور حیات ہے
ڈاکٹر سمیرہ قیوم کو سر سید ایوارڈ سے نوازا گیا
امین الحق عبداللہ قاسمی جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظمِ اعلیٰ منتخب

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?