کانپور (محمد عثمان قریشی) رمضان المبارک کے پاک مہینے میں ہر طرف دینی اور ملی حلقوں میں افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے اس سلسلے میں آج مدرسہ عربیہ رزاقیہ مدینۃالعلوم میں افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں حافظ عبدالرحیم نے رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم کی آگ سے نجات کا ہے یعنی اللہ رب العزت کا انعام متوجہ ہوتا ہے اور رحمت عامہ سب مسلمانوں کے لئے ہوتی ہے اس کے بعد دوسرا عشرہ مغفرت کا شروع ہو جاتا ہے، اور آخری حصہ جہنم کی آگ سے خلاصی کا ہے.
ایک حدیث میں ہے کہ یہ مہینہ عام مہینوں کے مانند نہیں ہے جب یہ مہینہ آتا ہے تو برکت و رحمت لیکر آتا ہے اور جب جاتا ہے تو گناہوں کی بخشش کے ساتھ جاتا ہے اس ماہ میں نیکیوں کا اجر ستر گنا بڑھ جاتا ہے اور نیک اعمال قبول ہوتے ہیں یعنی اس کا آنا بھی مبارک ہے اور اس کا جانا بھی مبارک بلکہ یہ مہینہ پورے کا پورا مبارک ہے لہذا اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ نیک عمل کرنے کی کوشش کریں کوئی لمحہ ایسانہ ہو جو ذکر خدا سے خالی ہوا۔
اس موقع پر مولانا فروز عبدالکلام نسیم انصاری، محمد توفیق، ایاز احمد، حافظ پرویز، حاجی عتیق حاجی نور سلطانپوری، محمد انس حافظ محمد کیف، وکیل احمد چاند، محمد وسیم، محمد مستقیم، صابر علی، محمد عمران وغیرہ خاص طور سے موجود رہے۔