التفات گنج: آئندہ اسمبلی انتخابات 2027 کے پیش نظر پیس پارٹی کے ریاستی عہدیداروں نے تیاریاں تیز کردی ہیں. انتخابات کو بہتر بنانے کے لئے پارٹی نے نیا نعرہ اپنی قیادت سب کی حفاظت کا اعلان کیا.
ضلع کارکنان الگ الگ اسمبلی حلقوں میں لگاتار عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں. پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری ظہور احمد خان رضوی، احمد ضیاء خان سابق امیدوار شراوستی امبیڈکر نگر التفات گنج میں رابط مہم چلا رہے ہیں. ہر دروازے پر پہونچ کر لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا جارہا ہے. اس بابت احمد ضیاء نے بتایاکہ اپنی قیادت سب کی حفاظت کے تعلق سے لوگوں میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے
اپنی قیادت سب کی حفاظت نیا نعرہ
پارٹی کو آگے بڑھانے کے لئے نئے لوگ پارٹی میں شامل کرائے جا رہے ہیں. قاری احمد ضیاء نے کہا کہ مسلمان اور انتہائی پسماندہ طبقات کو سبھی سیاسی جماعتوں نے استعمال کیا ہے. اب یہ سماج مزید استعمال نہیں ہوسکتا. پیس پارٹی کی کوشش ہے کہ جو سماج آج تک انصاف سے محروم رہا ان کو انصاف دلایا جائے. انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کو پیس پارٹی کے لئے وقف کردیا ہے. ہم پوری طاقت سے میدان میں ہیں اور انشاءاللہ آنے والا وقت پیس پارٹی کا ہوگا
ڈاکٹر ایوب ممکنہ مہنداول دورہ
اپنی قیادت سب کی حفاظت کے تحت ضلع سنت کبیر نگر اسمبلی حلقہ مہنداول میں ریاستی عہدیداروں اور ضلع کارکنان نے عوامی رابطہ مہم چلائی. جس مسلمانوں اور انتہائی پسماندہ طبقوں کے بہت سارے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرایا گیا
ریاستی سیکریٹری حبیب الرحمن نعیمی، مولانا عبدالرحمن خان نوری نے درجنوں لوگوں کو پارٹی میں شامل کرانے کا عہد لیا ہے. جس سے پارٹی کارکنان میں جان پیدا ہوگئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب کے 10 اور 11 فروری کے دورے کو تاریخی دورہ بنانے کا کام جاری ہے.
پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ایوب کے ممکنہ دورے کے تیاریوں کی ذمہ داری مہنداول اسمبلی کے 38 سیکٹر صدروں کو دی گئی ہے. پارٹی کارکنان کی پوری کوشش ہوگی کہ پارٹی اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرے. اور ریاست میں اقتدار حاصل کرے تاکہ سبھی کو انصاف دلانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے
[…] آپ کے ساتھ، پیس پارٹی کی رابطہ مہم تیز 1 سیکنڈ ago اپنی قیادت سب کی حفاظت، پیس پارٹی کا نیا نعرہ 21 گھنٹے ago یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک روزہ […]