By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
Blog

"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

Last updated: فروری 1, 2026 11:39 صبح
asansari 1 ہفتہ ago
SHARE

بارہ بنکی، (ابوشحمہ انصاری)سعادت گنج کی بہت ہی فعال ادبی تنظیم "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع حال میں ایک عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت پینتے پور سے تشریف لائے مہمان شاعر مولانا اطہر بارہ بنکوی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معراج بارہ بنکوی، مہمانِ اعزازی کے طور پر انجم احمد پوری اور مہمانِ ذی وقار کا خطاب لیتے ہوئے نادم پینتے پوری شریک ہوئے، طنز و مزاح کے البیلے شاعر بیڈھب بارہ بنکوی کی نظامت میں ہونے والے اس بہت ہی حسین مشاعرے کا آغاز مشتاق بزمی نے نعتِ رسولﷺ سے کیا اور ساری فضا کو روحانی بنا دیا اس کے بعد دئے گئے مصرع طرح
"کوئی ساتھی نہ ملا کوچۂ رسوائی تک”
پر باقاعدہ طور پر مشاعرے کا آغاز ہوا مشاعرہ بہت ہی کامیاب رہا بہت زیادہ داد و تحسین پانے والے اشعار کا انتخاب نذرِ قارئین ہے ملاحظہ فرمائیں۔
ایک امید ہی تنہا مری ہمدم ٹھہری
ساتھ چھوڑا نہیں جس نے شبِ تنہائی تک
مولانا سلمان اطہر بارہ بنکوی
جو گویئے ہیں وہ کرتے ہیں جہازوں کا سفر
جو ہیں فنکار وہ ہیں حوصلہ افزائی تک
بیڈھب بارہ بنکوی
کس قدر تیز ہے عورت کے تخیل کا سفر
اک ملاقات میں ہوتا ہے شناسائی تک
ذکی طارق بارہ بنکوی
تیری یادیں لیے پھرتا ہوں میں صحرا صحرا
لوگ کہتے ہیں تبھی تو مجھے صحرائی تک
نادم پینتے پوری
لوگ جب اس کی خدائی پہ بحث کرتے ہیں
چھین لیتا ہے وہ داناؤں سے دانائی تک
معراج بارہ بنکوی
اس کی رحمت کو پکاروں تو پکاروں کیسے
ایسا مجرم ہوں گنہگار ہے پرچھائی تک
عاصی چوکھنڈوی
میں تخیل میں جہاں چاہوں چلا جاتا ہوں
قید رہتا نہیں افلاک کی اونچائی تک
ڈاکٹر بشر مسولوی
تجھ کو معلوم بھی ہے چھوڑ کے جانے والے
تجھ سے آباد ہے میری شبِ تنہائی تک
شوق سہالوی
کارِ نمرود نہ کر وقت کا فرعون نہ بن
خاک میں مل گئی قارون کی خودآرائی تک
سلیم اختر پینتے پوری
اس سے کہہ دو کہ وہ اب میرا تعاقب نہ کرے
وہ کبھی چھو نہیں سکتا مری پرچھائی تک
انجم احمد پوری
گھر میں بیٹھی ہے مری لاڈلی غربت کے سبب
اب تلک بج نہ سکی دوستو شہنائی تک
اسلم سیدن پوری
صرف مایوسی ہی مایوسی نظر آتی ہے
تنگئی دست سے بازار کی مہنگائی تک
کلیم طارق سیدن پوری
ساتھ اپنوں نے جو چھوڑا ہے تو حیرت کیسی
سر پہ سورج ہو تو گھٹ جاتی ہے پرچھائی تک
دانش رام پوری
ذہن میں بھول کر آئے نہ خودآرائی تک
ورنہ کھا جائے گا یہ زعم سب اچھائی تک
راشد ظہور سیدن پوری
غوطہ خوری کا ذرا شوق مجھے لگنے دے
پھر میں آؤں گا سمندر تری گہرائی تک
اثر سیدن پوری
اے مری فکرِ غزل میں ترے صدقے جاؤں
ساتھ چھوڑا نہیں تو نے مرا تنہائی تک
نفیس احمد پوری
صرف اس کے ہی لیے میں بھی نہ جی پاؤں گا
کوئی پہنچا دے خبر یہ مرے ہرجائی تک
مشتاق بزمی
آؤ نزدیک سے میں تم کو دکھا دیتا ہوں
یہ مرا گھر ہے کہ جس میں نہیں انگنائی تک
شفیق رام پوری
بیٹیاں بیٹھی ہیں بن بیاہی گھروں میں جن کے
درد دیتی ہے انہیں شادی کی شہنائی تک
نظر مسولوی
سب نے چاہا کہ تماشہ ہو مری ہستی کا
شور ہی شور رہا درد کی شہنائی تک
اقبال خوشتر بانسوی
میرے اعمال نے پیچھا نہیں چھوڑا میرا
یہ گئے ساتھ مرے قبر کی تنہائی تک
نازش بارہ بنکوی
تہ بہ تہ ایک سمندر ہے سمجھیے سلمان
کوئی پہنچا ہی نہیں علم کی گہرائی تک
ڈاکٹر سلمان یونس
روک لیتی ہیں سمندر کی یہ لہریں ہم کو
سوچتے ہم بھی ہیں جائیں کبھی گہرائی تک
نعیم سکندر آبادی
جھوٹ تک کوئی رہا اور کوئی سچائی تک
کوئی ساتھی نہ ملا کوچۂ رسوائی تک
قمر سکندر آبادی
میں اکیلا ہی چلا اور اکیلا ہی رہا
کوئی ساتھی نہ ملا کوچۂ رسوائی تک
ظہیر سیدن پوری
ہمسفر سب مرے شہرت کی بلندی تک تھے
کوئی ساتھی نہ ملا کوچۂ رسوائی تک
سحر ایوبی
حاسدو جشن مناؤ مرے در پر آکر
عشق لے آیا مجھے کوچۂ رسوائی تک
عاصم اقدس رامپوری
شمس سے آنکھ ملانے کی تو کوشش مت کر
چھین لے گا وہ تری آنکھ کی بینائی تک
جان وارث صہبا
مفلسی میں نہیں ہوتا ہے سگا بھائی تک
رو دئیے دیکھ کے منظر یہ تماشائی تک
ابوذر انصاری
ان شعراء کے علاوہ قیوم بہٹوی اور اسرار حیات نے بھی اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا اور شعراء و سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی سامعین میں ماسٹر محمد وسیم انصاری، ماسٹر محمد قسیم انصاری، ماسٹر محمد حلیم انصاری، ماسٹر محمد راشد انصاری کے نام بھی قابلِ ذکر ہیں، "بزمِ ایوانِ غزل” کا آئندہ ماہ ماہانہ طرحی مشاعرہ 25/ مارچ بروز اتوار مندرجہ ذیل مصرع طرح پر آئیڈیل انٹر کالج میں ہی ہوگا۔
"سفر کو بانٹ لیتے ہم تھکن تقسیم کر لیتے”
قافیہ: تقسیم
ردیف: کرلیتے
اس اعلان کے ساتھ ہی بزم کے صدر ذکی طارق بارہ بنکوی نے مشاعرے میں دور دراز اور اطراف و جوانب سے آکر شرکت کرنے والے سبھی شعراء اور سامعین کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشاعرے کا آئندہ ماہ تک کے لئے اختتام کا اعلان کیا ۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد

سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی

ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری

سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد

امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ڈاکٹر عمار رضوی کی اپیل
Next Article امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ادبی تنظیم”بزمِ عزیز” کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم کا نام بدلنا وقار کے منافی: ڈاکٹر عمار رضوی
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسل کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے:مفتی ابو بکر صدیق منصورپوری
سماج کے حقیقی ہیروز کو اعزاز،صحافی اور سماج سیویوں کا اتحاد
امام بارگاہ خدیجتہ الکبری مسجد پر خد کش حملہ قابل مذمت:ڈاکٹرعماررضوی

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?