کانپور (محمد عثمان قریشی) مدرسہ عربیہ رزاقیہ مدینتہ العلوم پانی کی ٹنکی بانس منڈی کے ناظم اعلٰی عبرالرحیم بہرائچي نے یہ خبر دی کہ مدرسہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ جشن دستارحفظ القرآن 08 فروری 2025 مطابق 9 شعبان المعظم 1446ہجری بروز سنیچر بعد نماز عشاء آج پریس روڈ منعقدہوگا-
قاری محمدقاسم حبیبی برکاتی سرپرستی، مفتی محمدثاقب ادیب مصباحی صدارت، مولانا سیّد محمد اکمل اشرفی،کی حمایت میں منعقد ہوگا-
جشن دستارحفظ القرآن میں مولانا توصیف رضا مصباحی، مفتی محمد حنیف برکاتی، مولانا محمد ہاشم اشرفی، مفتی رفیع احمد نظامی مصباحی، مولانا محمد اصغر علی یار علوی، مولانا زکریا اشرفی، مولانا محمد شمیم اشرفی، قاری محمد میکاٸیل ضیاٸی، قاری محمد صغیرعالم حبیبی تالٸ قرآن قاری عبدالرشید و ناظم اجلاس شبّیراشرفی کانپوری اور اس کے علاوہ شہر کانپور کے معززعلماۓکرام و شعراۓ عظام میں جمیل خیرآبادی صابر فریدی قاری اقبال بیگ قادری نور سلطانپوری وغیرہ شرکت فر ماٸیں گے-