By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: حالت روزہ میں مغلظات بکنے کا حکم
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > حالت روزہ میں مغلظات بکنے کا حکم
مذہبیات

حالت روزہ میں مغلظات بکنے کا حکم

Last updated: مارچ 9, 2025 4:31 شام
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

کانپور/محمد عثمان قریشی/ 9 مارچ ماہ صیام ہیلپ لائن پر پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات درج ذیل ہیں اس تناظر میں پہلا حالت روزہ میں مغلظات بکنے سے متعلق تھا.

سوال: بعض لوگ روزے میں بھی بری باتیں کرتے ہیں، اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

جواب: نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص بری بات اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے، تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانے پینے کے چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔” (بخاری، ابو داود، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ)

- Advertisement -
Ad imageAd image

"بہت سے روزہ دار ایسے ہیں جنہیں روزے سے صرف پیاس ہی ملتی ہے، اور بہت سے قیام کرنے والے ایسے ہیں جنہیں صرف جاگنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔” (ابن ماجہ، نسائی، طبرانی)

"روزہ سپر (ڈھال) ہے، جب تک اسے پھاڑا نہ جائے۔” صحابہ نے پوچھا: "کس چیز سے پھاڑے گا؟” تو آپ ﷺ نے فرمایا: "جھوٹ یا غیبت سے۔”

سوال: روزہ توڑنے کا کفارہ کیا ہے؟ اگر کفارہ میں بیچ میں ایک دن ناغہ ہو جاۓ تو کیا حکم ہے؟

جواب: عصر حاضر میں روزہ توڑنے کا کفارہ درج ذیل ہے:

  1. مسلسل ساٹھ (60) روزے رکھنا۔
  2. اگر مسلسل روزے نہ رکھ سکے، تو ساٹھ (60) مساکین کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے۔

اگر کسی نے ساٹھ (60) روزے رکھنا شروع کیے، لیکن درمیان میں ایک دن بھی چھوٹ گیا (خواہ بیماری ہی کی وجہ سے کیوں نہ ہو) ، تو دوبارہ سے ساٹھ (60) روزے رکھنے ہوں گے۔

- Advertisement -

البتہ اگر عورت کو حیض آجائے تو جتنے دن حیض کی وجہ سے روزے نہ رکھے گئے، وہ ناغے شمار نہیں ہوں گے، بلکہ پہلے کے روزے اور حیض کے بعد والے دونوں مل کر ساٹھ ہو جانے سے کفارہ ادا ہو جاۓ گا۔

سوال: روزے کی حالت میں بیوی کو بوسہ دینا، گلے لگانا یا بدن کا کوئی حصہ چھونا کیسا ہے؟

جواب: بحالت روزہ عورت کا بوسہ لینا اور گلے لگانا اور بدن چھونا مکروہ ہے، جبکہ یہ اندیشہ ہو کہ انزال (منی کا نکلنا) ہو جاۓ گا یا جماع میں مبتلا ہوگا اور ہونٹ اور زبان چوسنا روزہ میں مطلقا مکروہ ہے یوں ہی مباشرت فاحشہ

- Advertisement -

سوال: لوگوں میں مشہور ہے کہ زوال کے بعد روزے میں مسواک کرنا مکروہ ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب: نہیں، یہ بات غلط ہے۔ روزے میں کسی بھی وقت مسواک کرنا مکروہ نہیں، بلکہ جیسے عام دنوں میں سنت ہے، ویسے ہی روزے میں بھی سنت ہے۔ خواہ مسواک خشک ہو یا پانی سے تر کی گئی ہو، کسی بھی وقت مکروہ نہیں۔

سوال: روزے میں حجامہ (پچھنے لگوانا) کروانا کیسا ہے؟

جواب: اگر کمزوری کا اندیشہ ہے تو حالت روزہ میں پچھنا لگانا مکروہ ہے، ورنہ کوئی حرج نہیں.
ماہِ صیام ہیلپ لائن میں مفتیاں کرام و علماء کے رابطہ جاتی اور واٹس اپ نمبرات مندرجہ ذیل ہیں

  • مفتی محمد الیاس خاں نوری (مفتی اعظم کان پور) 9935366726
  • مفتی محمد هاشم اشرفی 9415064822
  • مفتی محمد مہتاب عالم مصباحی 9044890301
  • مولانا فتح محمد قادری 9918332871
  • مفتی محمد حسان اختر علیمی9161779931
  • مولانا قاسم اشرفی مصباحی ( آفس انچارج ) 8052277015
  • مولانا غلام حسن قادری 7897581967
  • مفتی گل محمد جامعی اشرفی 8127135701
  • مولانا سفیان مصباحی 9519904761
  • حافظ محمد ارشد اشرفی 8896406786
  • جناب اقبال احمد نوری 8795819161
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:روزے کے مسائلماہ صیام ہیلپ لائنماہ صیام ہیلپ لائن کانپور
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article  یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا، کاشی کے بعد اب متھرا لینے کی دھمکی دے رہے ہیں  یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا، کاشی کے بعد اب متھرا لینے کی دھمکی دے رہے ہیں
Next Article ہندوستانی عدلیہ پر تنگ ہوتا آر ایس ایس کا شکنجہ ہندوستانی عدلیہ پر تنگ ہوتا آر ایس ایس کا شکنجہ
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?