By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: حج وقربانی کے لئے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ہیلپ لائن شروع
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > حج وقربانی کے لئے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ہیلپ لائن شروع
مذہبیات

حج وقربانی کے لئے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ہیلپ لائن شروع

Last updated: مئی 25, 2025 1:29 شام
newsg24urdu 2 ہفتے ago
SHARE

قربانی کے موقع پر صفائی ستھرائی، نالیوں میں خون بہانے، سوشل میڈیا پہ قربانی کی تصاویر اپلوڈ کرنے جیسے مسائل پر گائڈ لائن بھی جاری کی

کانپور( محمد عثمان قریشی) کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور نے مفتیان کرام و علماء پر مشتمل پینل بناکر لوگوں کو حج و قربانی کے مسائل میں رہنمائی کرنے کے مقصد سے سابقہ برسوں کی طرح امسال بھی ”الشرعیہ ہیلپ لائن“  برائے حج وقربانی کا آغاز کیا ہے۔

اکیڈمی کے دفتر جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور اکیڈمی کے ذمہ داران نے مسلمانوں سے کہا کہ حج و قربانی جیسی اہم عبادات و دیگر دینی مسائل کی جانکاری کیلئے علماء کی رہنمائی حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار سابق قاضیئ شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمیؒ کے قائم کردہ علماء و مفتیان کے پینل کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی، نائب صدر مفتی عبدالرشید قاسمی، جنرل سیکرٹری مولانا خلیل احمد مظاہری اور جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں منعقد پریس کانفرنس سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اکیڈمی کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی نے کہا کہ: ماہ ذی الحجہ میں قربانی کے سلسلے میں بہت سے مسائل ہوتے ہیں جو لوگوں کو عام طور پر معلوم نہیں ہوتے۔ حج کے موقع پر بھی بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں بسااوقات مسئلہ معلوم کرنے کیلئے عازمین پریشان ہوتے ہیں۔

انہیں ضروریات کے پیش نظر اسلامک علمی اکیڈمی نے الشرعیہ ہیلپ لائن برائے حج وقربانی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی حاضری، مسجدنبوی ؐ میں نماز و صلوٰۃ و سلام کے آداب اورحج کے دوران احرام کی تیاری سے لے کر منیٰ، عرفات، مزدلفہ کے ارکان، کنکری مارنے کا طریقہ، حجامت، طواف، زیارت سمیت بہت سے موڑ آتے ہیں جب لوگ پریشان ہوتے ہیں اور کوئی صحیح رہنمائی کرنے والا بھی وقت پر نہیں ملتا،حج کب کس طرح حج مقبول و مبرور بنتا ہے ساتھ ہی حج کے ارکان میں کون سا رکن ضروری ہے اور کون سا رکن چھوٹنے پر دم دینا پڑے گا یہ سب ٹھیک طریقے سے معلوم نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


نائب صدر مفتی عبدالرشید قاسمی نے کہا کہ: اسی طرح قربانی سے متعلق بہت سارے مسائل ہوتے ہیں جو لوگ پوچھنا چاہتے ہیں۔ جانوروں سے متعلق شریعت میں بڑی تفصیلات ہیں۔ نیز کب قربانی واجب ہوتی ہے اور کب سے کب تک قربانی کی جاسکتی ہے؟ اگر قربانی نہ کرسکے تو کیا حکم ہے وغیرہ وغیرہ۔ چنانچہ جو خوش نصیب حج پر جا رہے ہیں یا جن لوگوں کے اعزہ حج پر چلے گئے ہیں وہ انہیں ہیلپ لائن کے نمبرات بھیج دیں نیز حج وقربانی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اکیڈمی کے ممبران سے فوری رابطہ کرلیا جائے تاکہ وقت پڑنے پر صحیح رہنمائی ہوسکے۔


جنرل سکریٹری مولانا خلیل احمد مظاہری نے کہا کہ: قربانی ایک عظیم عبادت اور سیدنا حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی یادگار ہے۔ یہ قربانی ہمارے اندر اللہ اور رسول کی رضا کیلئے اپنی محبوب سے محبوب ترین چیز بھی قربان کردینے کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ قربانی کے ایام میں قربانی ہی سب سے بڑی عبادت ہے، کوئی عمل مثلا صدقہ خیرات وغیرہ قربانی کا بدل نہیں ہوسکتا۔ لہذا پورے ایمانی جذبہ کے ساتھ قربانی کے فلسفہ کو سامنے رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اور عمدہ سے عمدہ قربانی کا مزاج بنائیں۔


اکیڈمی کے رکن اور جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپیل کی کہ: قربانی کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

کھلی نالیوں میں خون بہانے سے گریز کریں۔ قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پہ شائع نہ کریں اور گوشت لے جاتے وقت کالی پالی تھین یا بند تھیلوں کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانپور و اطراف میں اگر کہیں کوئی قربانی جیسی عظیم عبادت میں بلا وجہ رکاوٹ پیدا کرے تو دئیے گئے نمبرات پہ فورا مطلع کریں۔


اس موقع پر مولانا محمد انیس خان قاسمی، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی، مفتی سید محمد عثمان قاسمی، مفتی سعد نور قاسمی اور مفتی اظہار مکرم قاسمی سمیت اکیڈمی کے دیگر اراکین موجود رہے۔

- Advertisement -
0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض

قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی

شریعت کے خلاف فکری یلغار کے جواب میں فقہی و فکری ورکشاپ کا آغاز

فضائل و مسائل قربانی پر 9 روزہ پروگرام کا آغاز

قربانی کا گوشت تمام شرکاء کو برابر تقسیم کرنا ضروری

TAGGED:حج وقربانیحج وقربانی ہیلپ لائنکل ہند اسلامک علمی اکیڈمیہیلپ لائن
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام
Next Article معاشرتی ترقی کے تقاضے، اور بھارتی مسلمان معاشرتی ترقی کے تقاضے، اور بھارتی مسلمان
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟
علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?