By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: حیات مظہرشعیب الاولیاء ایک مختصر تعارف
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > حیات مظہرشعیب الاولیاء ایک مختصر تعارف
Blog

حیات مظہرشعیب الاولیاء ایک مختصر تعارف

Last updated: جنوری 19, 2025 11:00 صبح
mohdshafiquefaizi 5 مہینے ago
مزار_حضور_شعیب_الاولیاء
مزار_حضور_شعیب_الاولیاء
SHARE

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اسم گرامی : صوفی محمد صدیق احمد

القابات : مظھر شعیب الاولیاء، مجاہد سنیت، صدیق الاولیاء، حضرت خلیفہ صاحب قبلہ

مولود و مسکن : براؤں شریف

- Advertisement -
Ad imageAd image

عمر شریف : چھیتر (76) سال

اسم والد محترم : شیخ المشائخ حضور شعیب الاولیاء حضرت محمد یار علی علوی علیه الرحمة والرضوان

حسب و نسب : علوی سادات

مشائخ كرام : (1) گل بوستان قادریت شمع شبستان چشتیت شيخ المشائخ حضور سركار شعيب الاولياء محمد یار علی علوی عليه الرحمة والرضوان براؤں شريف

(2) گل گلزار قادریت وبرکاتیت سید العلماء حضرت علامه مفتي سيد آل مصطفى عليه الرحمة والرضوان مارهره مطهره

- Advertisement -

(3) شہزادۂ اعلي حضرت حضور سركار مفتي اعظم هند عليه الرحمة والرضوان بريلي شريف

(4) قطب مدينه خلیفہ اعلی حضرت حضرت علامه الحاج الشيخ ضياء الدين مدني عليه الرحمة والرضوان مدینہ شريف

(5) گل گلزار اشرفيت حضور سركار كلاں الحاج الشاه سيد مختار اشرف صاحب عليه الرحمة والرضوان کچھوچھہ مقدسہ

- Advertisement -

(6) مناظر هند شيربيشئہ اهلسنت حضرت علامه الحاج الشاه مفتى حشمت علي خان قادري عليه الرحمة والرضوان پیلی بھیت شریف (مذکورہ مشائخ کرام کی خلافتوں کے علاوہ اور بھی دوسری خانقاہوں سے بھی خلافت و اجازت حاصل تھی

خلفائے عظام : (1) خلف اکبر پیر طریقت رہبر راہ شریعت نبیرۂ شعیب الاولیاء و شہزادۂ مظہر شعیب الاولیاء حضرت علامه الحاج الشاہ غلام عبد القادر چشتی صاحب قبلہ قادری یارعلوی علیہ الرحمة والرضوان سابق نائب ناظم اعلیٰ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف

(2) خلف اصغر پیر طریقت رہبر راہ شریعت نبیرۂ شعیب الاولیاء و شہزادۂ مظهر شعيب الاولياء حضرت علامه الحاج الشاه محمد مختار أحمد رضا علوي قادري چشتي يارعلوي عليه الرحمة والرضوان سابق سجاده نشين خانقاه عاليه فيض الرسول و ناظم اعلي دارالعلوم اهلسنت فيض الرسول براؤں شريف

(3) مفسر قرآن حضرت علامه سيد احمد انجم عثماني سابق صدرالمدرسين دار العلوم اهلسنت فيض الرسول براؤں شريف

(4)شیر بنگال حضرت علامه الحاج الشاه مفتي محمد قاسم صاحب علوی مٹیا برج کلکتہ بنگال

(5) مبلغ إسلام بانئ مدارس كثيره حضرت علامه الحاج الشاه مفتى غلام غوث صاحب قبله علوي براؤں شریف و صدرالمدرسين دار العلوم اهلسنت مسكينيه دھوراجی گجرات

اولاد : تین(3) بیٹے اور چھ(6) بیٹیاں

زیارت : حرمین شریفین تین(3) بار

مناصب : ناظم اعلی دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف
سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ براؤں شریف
متعدد اداروں کے سر پرست

ولادت : مظھر شعیب الاولیاء، رئیس الاتقیاء، سراج السالکین، رہنمائے کاملین، صدیق الاولیاء، عاشق اعلی حضرت پابند شریعت و طریقت عابد شب زندہ دار مرجع روحانیت حضرت مولانا صوفی محمد صدیق احمد صاحب علوی قادری چشتی قبلہ علیه الرحمة والرضوان کی پیدائش 1916 عیسوی میں سابق ضلع بستی اور موجودہ ضلع سدھارتھ نگر یوپی کے ایک مشہور و معروف گاؤں موضع براؤں شریف میں ہوئی جو تحصیل بانسی سے پچھّم تیرہ کلو میٹر موضع گلہورہ کے قریب واقع ہے جو مسلم اور غیر مسلم آبادی پر مشتمل ہے۔

سجادہ نشینی : یکم جمادی الثانی 1366 ھ مطابق یکم اپریل سن 1947 ء

سراپا : حسین و جمیل چہرہ بارعب وپُروقار جس سے شان ولایت ٹپکتی اور طہارت و تقدس کی نورانیت اس پر مستز اور خسار بھرے ہوئے جس پر روحانیت کی کرنیں پھیلی ہوئی محسوس ہوتیں، پیشانی کشادہ جس پر خشیت ربانی کے چمکتے ہوئے انوار، لب متوازن جو فرصت کے وقت تسبیح میں متحرک، ناک بلند ایک مناسب حد تک، آنکھیں بڑی بڑی جو عبادت اور تقوی کے نور سے منور اور شرم و حیاء میں جھکی ہوئی، داڑھی کے بال گھنے بہت ہی باوقار، سینہ کشادہ جو روحانیت کا گنجینہ قد لمبا، رنگ گورا بلکہ پورا وجود کردار اسلاف کی چلتی پھرتی تصویر۔

لباس : لمبا کرتا تخنوں سے تھوڑا اوپر شلوار جو سنت نبوی کے مطابق رنگ سفید، صدری بھی استعمال کرتے اور عمامہ شریف ہر وقت باندھے رہتے، سفید عربی رومال بھی استعمال فرماتے، ہاتھ میں عصائے مبارک سنت مبارکہ کے مطابق مزاج میں نفاست و نظافت کی بناء پر کپڑا ہر وقت صاف ستھرا اور عطر میں بسا ہوا اور ہاتھ میں بھی عطر لگاتے تھے لوگ جب حضرت سے مصافحہ اور دست بوسی کرتے تو پانچ دس منٹ تک ان لوگوں کا بھی ہاتھ مہکتا۔

سلسلہ نسب : آپ علوی النسب یعنی محمد بن حنیفہ ابن سیدنا مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی اولاد میں سے ہیں۔

وصال : 19 رجب المرجب سن 1412 ہجری مطابق سن 1992ء رات میں 2/بجے اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

مزار پر انوار : براؤں شریف مرجع خاص و عام ہے۔

2Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

سنت ابراہیمی کی صدا پھر گونجے گی، شعور و شریعت کا پیغام

جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس, مولانا محمود مدنی کی شرکت متوقع

کالا عمامہ اور کالی پٹی باندھ کر دہشت گردی کی مخالفت

صدقۃ الفطر کا اعلان: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے طے کی قیمت

آخری عشرہ مزید خصوصیات کا حامل ہے

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article جنگ آزادی میں علماء نے اپنی زندگیاں قربان کیں: مفتی مسیح الدین قاسمی
Next Article آزادی کا پہلا دور 1768 میں مسلم قائد ین نے شروع کیا تھا: مولانا محمد شاکر قاسمی
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?