سدھارتھ نگر: آزادی سے اب تک لگ بھک سبھی سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں لانے کا کام مسلمانوں اور انتہائی پسماندہ طبقات نے باری باری کیا ہے مگر کسی بھی سیاسی جماعت نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا، اس وقت ملک ہندوستان اور صوبہ اترپردیش میں بھارتی جنتا پارٹی اقتدار میں ہے مگر اس نے بھی سبھوں کو مایوس کیا ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی ملک اور صوبوں میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے اس کے ذمہداران اور عہدیداران سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کا نعرہ دیتے ہیں مگر ان نعروں میں صرف دکھاوا ہے مگر ان کی نیت صاف نہیں ہے پوری پارٹی نعروں کے آڑ میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے آج ہندوستان میں جو نفرت کا بازار گرم ہے یہ بھارتی جنتا پارٹی کی دین ہے دوسری بات جہاں ہمارے ملک ہندوستان کے آیٔین کے ساتھ کانگریس نے کھلواڑ کرکے مسلمانوں کے ایک طبقہ کے ساتھ ناانصافی کیا ہے وہیں بھارتی جنتا پارٹی نے اقتدار میں آکر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کررہی ہے اور ملک کو پتہ نہیں کہاں لے جانے کا مقصد ہے وہیں پر سپا بسپا نے صوبہ اترپردیش میں کئی بار اقتدار حاصل کیا ہے اور مسلمانوں انتہائی پسماندہ طبقوں کو سبز باغ دکھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کیا مگر جب اقتدار حاصل کرلیا تو خاص ایک اپنے سماج کو ترقی دینے کا کام کیا ہے جو کسی سے چھپا نہیں ہے ان جماعتوں کا کام ہے مسلمانوں کو بھاجپا کا ڈر دکھاؤ اور راج کرو اور مسلمان ان کے بہکاوے میں آ کر ان کے لۓ دشمنی کر لیتا ہے اور یہ لوگ فائدہ اٹھاکر مسلمانوں کو آسانی سے ٹھگ لیتے ہیں اور مسلمان پھر برسوں تک انصاف کے لۓ در در بھٹکنے کو مجبور ہو جاتا ہے اب مسلمانوں کو آخری فیصلہ لینا بہت ضروری ہے فیصلہ اپنی قیادت پیس پارٹی کے لۓ کرلیں تو ان کے لۓ بہتر ہوگا اور ان کو انصاف کے لۓ ادھر اُدھر بھٹکنا نہیں پڑے گا, خیالات کا اظہار پیس پارٹی کے ترجمان مولانا عبدالرحمن خان نوری نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔