افضل البشر بعد الانبیاء،خسر پیغمبر ؐیار غار رسول ؐرفیق ہجرت،خلیفہ اول خلیفہ بلا فضل،سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی یوم وفات 22جمادی الثانی کی مناسبت سے شہرکے مختلف علاقوں میں شان صدیق اکبر ؓ کے عنوان سے پروگراموں کاانعقاد کا جائے گا۔
کانپور (محمد عثمان قریشی) مجلس تحفظ ختم نبوتؐ وجمعیۃ علماء شہر کانپورکی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں پرگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت کانپو رکے صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے بتلایا کہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق اکبر ؓ حضور پا ک صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کے ساتھی اور جگری یا ار تھے، آپ کی دعوت پرسب سے پہلے ایما ن لانے والے آپ کاساتھ دینے والے آپکے رفیق سفروخضر تھے۔مولانا نے بتلاتے ہوئے کہاکہ انبیاء علیہم السلام کے بعد سب سے بڑا مرتبہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے، آپ کی صحابیت کی گواہی خود قرآن پاک میں موجود ہے۔آپکے مقام و مرتبہ سے واقف ہونا مسلمانو ں کی بہت بڑی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں 22/جمادی الثانی سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی ٰ عنہ آپکے یوم وفات کے مناسبت سے آج مورخہ 26جمادی الثانی مطابق 29دسمبر 2024شہر کے مختلف علاقوں میں شان سیدنا صدیق اکبر ؓ کے عنوان سے جلسوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس کے تحت کل صبح گیارہ بجے جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، اور حق ایجوکیشن اینڈریسرچ فاؤنڈیشن میں بعد ظہر مسجد محمودیہ اجیت گنج میں 02:00بجے،بعد دعشاء مسجد بخشو جراح پٹکاپو رمیں اور مکتب عبد اللہ ابن مسعود چمن گنج میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ان پرگراموں میں کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کے صدر مولانا نور الدین احمد قاسمی،شہر ی جمعیۃ علماء کانپو رکے نائب صدر مولانا محمداکرم جامعی،مولانا عبد السلام قاسمی،حافظ الماس وغیرہ کے خطابا ت ہونگے۔