شب قدر پر شہر میں بجلی،پانی، صفائی کے بہتر نظام کے لئے قاضیئ شہر نے کمشنر سے ملاقات کی
کانپور: (محمد عثمان قریشی) قاضیئ شہر کانپور حافظ عبد القدوس ہادی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش کی قیادت میں ایک وفد 13 فروری 2025 مطابق 14 شعبان المعظم 1446 کو شب قدر کے پیش نظر شہر میں بجلی پانی صفائی اور ٹریفک سے متعلق انتظامات درست کرانے کے بابت جوائنٹ کمشنر ہریش چندر سے ملاقات کرنے پہنچا۔
اس موقع پر قاضیئ شہر نے کانپور جوائنٹ کمشنر ہریش چندر تیواری کو شہر میں شب قدر کے موقع پر بنیادی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ایک محضر نامہ سونپا۔ جس میں اس عظیم رات جسے ہم شب برأت کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے پیش نظر شہر کی گلیوں میں صفائی کرانے،مسجدوں کے ارد گرد صفائی کرنے و چونا ڈالنے، شب برأت کی شب شہر میں بلا تخفیف بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور جن راستوں سے لوگ قبرستان تک پہنچیں گے ان راستوں کی مرمت کرانے و ان راستوں پر ٹریفک کا نظام بہتر کرانے، قبرستان کے ارد گرد صفائی و دیگر انتظامات کا بہتر نظم کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پرجوائنٹ کمشنر ہریش چندر تیواری نے قاضیئ شہر کے مطالبات کو سنا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد تمام تیاریاں مکمل کرا دی جائیں گی تاکہ شب برأت میں کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر قاضیئ شہر نے ہدایتاً کہا چونکہ وقت بہت کم بچا ہے اس لئے ابھی سے کام شروع کرا دیا جائے تاکہ وقت رہتے تمام طرح کی خامیوں کو درست کرلی جائیں، جس پرجوائنٹ کمشنر نے مثبت جواب دیا۔
قاضیئ شہر نے جوائنٹ کمشنر کے ذریعہ عوام کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس شب سبھی لوگ زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، مسجدوں میں گھروں میں رہ کر عبادت کا اہتمام کریں، اپنے بچوں کو گاڑیوں کے ذریعہ اِدھر اُدھر گھومنے پھرنے سے منع کریں۔ انہوں نے انتظامیہ سے بھی کہا کہ اگر کہیں کوئی بچہ نادانی میں گاڑیوں میں تین سواری لے کر جا رہا ہو تو اسے ہدایت دے کر چشم پوشی کرنے کی کوشش کریں۔
اس موقع پر قاضیئ شہر کے ساتھ مولانا عبد القادر قاسمی، مولانا ابوبکر ہادی قاسمی، مولانا موسیٰ اشاعتی، مولانا قاری اشرف وغیرہ موجود تھے۔
[…] تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کی ترقی اور اس کی خدمت میں گزار دی۔ جب بھی قوم کے سامنے کوئی مسئلہ پیش آتا تھا […]