کانپور: مسجد رئیس باغ تلک نگر میں آج دینی معلومات ونٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا کیمپ میں بچوں کو اسلام کی بنیادی جانکاری دی گئی اس ونٹر کیمپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ سردی کی چھٹیوں میں ان بچوں کو جو عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اپنے نصاب کی تیاری میں انہیں دیگر علوم کی جانکاری نہیں ہوتی خاص کر دین کے بارے میں ، اسی کمی کو پورا کرنے کے لئے اس طرح کے ونٹر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ عصری تعلیم حاصل کر رہے بچوں کو بھی اسلام کی بنیادی تعلیم و تربیت فراہم کی جائے ، آج کے اس دینی معلومات ونٹر کیمپ کے پہلے دن طلباء کی کثیر تعداد کو تمہیدی بات اور مقصد کو ونٹر کیمپ کے ذمہ دار حضرت مولانا محمد سعد خاں ندوی نے بیان کیا اور کانپور کے مشہور قاری جناب محمد غزالی خان نے پانچ سورتوں کی مشق کروائی اور انہی سورتوں کی تفسیر حضرت مولانا محمد ذاکر خان قاسمی نے بیان کیا کانپور کے مشہور کارڈیالوجسٹ جناب ڈاکٹر جمیل صاحب نے پیام انسانیت ہم سب کی ذمہ داری کے موضوع پر اہم خطاب کیا، مفتی رضا اللہ مظاہری نے طلبہ کو ساتوں کلموں کے ترجمہ و تشریح کو بہت اچھے انداز میں بیان کیا کھانے کی سنتیں اور مستحب و آداب ، کھانے پینے کے آداب پر مذاکرہ ہوا ، نماز کے فرائض و واجبات حضرت مولانا محمد انیس خاں قاسمی نائب صدر جمعیت علماء شہر کانپور نے بیان کئے اور بچوں کو نوٹ کروایا، حافظ محمد انور مظہری صاحب نے قرآت کے ضروری قاعدے بچوں کو یاد کرائے جیسے غنہ اخفا اور لام کے قاعدے اور مذاکرہ کیا، ماسٹر سید معاذ صاحب نے سوشل میڈیا و موبائل کے مثبت استعمال کو بتایا اور مفتی محمد معاذ صاحب قاسمی کی ہی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔
عصری کالج کے طلبہ کو دین کے بنیادی اصولوں کی تعلیم

Leave a review