By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: غیر آئینی ترمیم ناقابلِ قبول، جدوجہد جاری رہے گی: امین الحق عبداللہ قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > سیاست > غیر آئینی ترمیم ناقابلِ قبول، جدوجہد جاری رہے گی: امین الحق عبداللہ قاسمی
سیاست

غیر آئینی ترمیم ناقابلِ قبول، جدوجہد جاری رہے گی: امین الحق عبداللہ قاسمی

Last updated: اپریل 3, 2025 4:12 شام
newsg24urdu 3 مہینے ago
SHARE

کانپور (محمد عثمان قریشی) لوک سبھا میں عددی اکثریت کے زور پر غیر آئینی ترمیم "وقف ترمیمی بل 2025” کی منظوری ایک غیر آئینی اور اقلیتی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔

یہ اقدام نہ صرف مسلم اوقاف کے آزادانہ نظم و نسق میں مداخلت کی ناپاک کوشش ہے بلکہ ملک کی جمہوری اقدار اور دستور میں دیے گئے اقلیتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

مولانا نے کہا کہ وقف املاک، جو صدیوں سے مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی اور مذہبی ضروریات کے لیے وقف رہی ہیں، انہیں سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکومت کا یہ طرزِ عمل اقلیتوں کے مذہبی و فلاحی اداروں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، جسے کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور ارکانِ پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بل کے خلاف مزاحمت کی، پارلیمنٹ میں مدلل بحث کے ذریعے اس کی خامیوں کو بے نقاب کیا اور دیر رات پارلیمنٹ میں رہ کر اس سیاہ بل کے خلاف ووٹنگ کی۔

مولانا نے خاص طور پر کانگریس پارٹی کی ستائش کی جو اپوزیشن کی قیادت کر رہی ہے اور جس نے تین طلاق سے لیکر موجودہ مسئلہ تک نہایت واضح موقف کے ساتھ مسلمانوں کا ساتھ دیا اور حکومت کے جبر کے خلاف جدوجہد کی۔

اسی طرح سماجوادی پارٹی نے بھی وقف کے تحفظ کے لیے مضبوط مؤقف اختیار کیا۔ ان جماعتوں نے مسلسل ایسے قوانین کے خلاف آواز بلند کی ہے جو اقلیتوں کے حقوق کو متاثر کرتے ہیں۔
مولانا نے کہا کہ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئینی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کرے اور اقلیتی اداروں کی خودمختاری میں مداخلت سے باز آئے۔ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس غیر آئینی ترمیم کے خلاف قانونی چارہ جوئی سمیت تمام جمہوری و آئینی راستے اختیار کیے جائیں گے، اور ملت کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

یہ مسئلہ محض مسلمانوں کا نہیں بلکہ ملک کی تکثیریت اور جمہوری اساس سے جڑا ہوا ہے، اور ہم تمام انصاف پسند قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی

اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز، یوپی کانگریس سوشل میڈیا میں نئی تقرریاں

تنوج پُنیا کی اویس انصاری کے گھر آمد، عوامی مسائل اور ترقی پر ہوئی گفتگو

وقف قانون 2025: سپریم کورٹ میں اہم سماعت، کل بھی جاری رہے گی سماعت

اترپردیش: 350 سے زائد مسجد، مدرسوں پر کارروائی، کہیں تالا تو کہیں چلا بلڈوزر

TAGGED:وقف ایکٹوقف بورڈوقف ترمیمی بل
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مرحوم ڈاکٹر محمد احمد کی یاد میں شعری نشست مرحوم ڈاکٹر محمد احمد کی یاد میں شعری نشست
Next Article بزم عزیز کی عید ملن تقریب میں شعری محفل کا انعقاد بزم عزیز کی عید ملن تقریب میں شعری محفل کا انعقاد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

حسین! تم کو زمانہ سلام کرتا ہے
زندہ قومیں اپنی تہذیبی علامات کو ہر حال میں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں
علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ
اٹوا اسمبلی حلقہ: نئی کمیٹی کاانتخاب کرے گی پیس پارٹی
تبلیغی جماعت فلاحی خدمات میں ادا کرے فعال کردار: نظیفہ زاہد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?