By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: فتحپور سانحہ محکمہ پولیس و انٹیلجنس کی ناکامی: امین الحق عبداللہ قاسمی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > فتحپور سانحہ محکمہ پولیس و انٹیلجنس کی ناکامی: امین الحق عبداللہ قاسمی
آج کل

فتحپور سانحہ محکمہ پولیس و انٹیلجنس کی ناکامی: امین الحق عبداللہ قاسمی

Last updated: اگست 11, 2025 1:45 شام
newsg24urdu 3 گھنٹے ago
SHARE

جمعیۃ علماء کے نائب صدر کا مطالبہ: فتح پور کے تاریخی مقبرہ کی بحالی اور شرپسندوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے

کانپور (محمد عثمان قریشی) ریاستی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے ضلع فتح پور کے محلہ (ریڈیّا) آبو نگر میں سن 1117 ہجری میں تعمیر شدہ ایک تاریخی مغل دور کے مقبرہ پر بعض فرقہ پرست عناصر کی جانب سے مندر ہونے کا جھوٹا دعویٰ اور آج وہاں شرانگیزی و توڑ پھوڑ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مولانا امین الحق قاسمی نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کی یقین دہانی کے باوجود یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا جو انٹیلیجنس اور پولیس کی سنگین ناکامی کا مظہر اور نہ صرف مذہبی رواداری بلکہ قانون کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ مولانا نے کہا کہ جس طرح شرارتی گروہ توڑ پھوڑ کرتا رہا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اس سے پولیس کے غیر جانبدار ہونے کا شبہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ضلع فتح پور کے جنرل سکریٹری حافظ شہباز محمودی اور سکریٹری مولانا اسحاق قاسمی پہلے دن سے اس معاملے میں سرگرم رہے، قبرستان اور مقبرہ کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی سے لے کر اعلیٰ افسران سے ملاقات تک ہر مرحلے پر جمعیۃ متحرک رہی۔

ہنگامہ آرائی کے دوران حافظ شہباز محمودی نے خود موقع پر پہنچ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور افراتفری کے ماحول میں لوگوں کے جذبات کو قابو میں رکھا، جس سے بڑے پیمانے پر انتشار اور تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔

مولانا قاسمی نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس تاریخی ملکی ورثہ کی فوری بحالی اور اصل حیثیت میں واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ آج کے واقعہ میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح اور سخت حفاظتی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

مولانا قاسمی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و حکمت کا مظاہرہ کریں، کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کریں اور جمعیۃ علماء کی قانونی و تنظیمی جدوجہد میں بھرپور تعاون کریں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

بزمِ عزیز کا سالانہ طرحی حمدیہ مشاعرہ منعقد

خواتین کی اصلاحی مہم کا آغاز، سینکڑوں خواتین کی شرکت

بیٹیوں کی حفاظت کے لیے حکومت ہند سخت قانون بنائے: محمد ہاشم اشرفی

جاوید اختر علی آبادی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ

اصلاح معاشرہ کانفرنس: صالح اور پاکیزہ معاشرے کی تشکیل پر زور

TAGGED:فتح پور سانحہفتحپور مقبرہمقبرہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں: عبدالرحمان نوری "یوم سیاہ” کے موقع پر پیس پارٹی کا احتجاج
Next Article عافیہ حمید نے سماج کے ناسوروں کو بے خوفی سے اجاگر کیا
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

بزمِ عزیز کا سالانہ طرحی حمدیہ مشاعرہ منعقد
عافیہ حمید نے سماج کے ناسوروں کو بے خوفی سے اجاگر کیا
فتحپور سانحہ محکمہ پولیس و انٹیلجنس کی ناکامی: امین الحق عبداللہ قاسمی
"یوم سیاہ” کے موقع پر پیس پارٹی کا احتجاج
خواتین کی اصلاحی مہم کا آغاز، سینکڑوں خواتین کی شرکت

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?